وزیر اعظم عمران خان کو ملائیشیا کے دورے کا سرکاری دعوت نامہ

سربراہی اجلاس 18 تا  20 دسمبر کوالالمپور میں  ہوگا، جس میں انڈونیشیا، ترکی، پاکستان اور قطر کے سربراہان کی  شراکت ہو گی

1315159
وزیر اعظم عمران خان کو ملائیشیا کے دورے کا سرکاری دعوت نامہ

وزیر اعظم پاکستان  عمران خان  مسلم امہ کے مسائل پر بات چیت کے لیے  منعقد  کیے جانے والے پہلے سربراہی اجلاس میں شرکت کی غرض سے آئندہ ماہ  ملائیشیا  کا دورہ کریں گے۔

 وزیر اعظم کو سربراہی اجلاس کا دعوت نامہ ملائیشیا ئی  خصوصی سفیر اور نائب وزیر خارجہ مرزوکی بن حاجی یحییٰ نے دیا۔

واضح رہے کہ مذکورہ سربراہی اجلاس 18 تا  20 دسمبر کوالالمپور میں  ہوگا، جس میں انڈونیشیا، ترکی، پاکستان اور قطر کے سربراہان کی  شراکت ہو گی ۔

اجلاس کا عنوان "قومی سلامتی کے حصول میں ترقی کا کردار"ہے جس کا مقصد عالمی سطح پر مسلم برادری در پیش  مسائل کو سمجھنا اور ان کے حل کے لیے تجاویز پیش کرنا ہے۔

مذکورہ اجلاس میں امن، سلامتی و دفاع، تجارت و سرمایہ کاری؛ ٹیکنالوجی و انٹرنیٹ امور؛ ترقی وخودمختاری،سالمیت، ثقافت و شناخت اور انصاف و آزادی سے متعلقہ مسائل پر غور کیا جائیگا۔ ملائیشین وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے تنازع پر ملائیشیا کے اصولی مؤقف کو سراہا اور انہیں 5 اگست 2019 کے بھارتی اقدامات کے بعد سے کشمیری عوام پر غیر انسانی لاک ڈاون  اور وہاں پیدا ہونے والی سنگین انسانیت سوز صورتحال سے آگاہ کیا۔

عمران خان  نے عالمی برادری  سے اپیل کی ہے کہ یہ  مقبوضہ وادی سے کرفیو اور پابندی ہٹانے اور مسئلہ کشمیر کا پُرامن حل نکالنے کے لیے اپنا کردار  ادا کرے۔



متعللقہ خبریں