شاہ محمود قریشی سے ملائیشیا کے نائب وزیر خارجہ داتو ویرا حاجی مرزوقی یحیی کی ملاقات

ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ نے ملائشیا کے نائب وزیر خارجہ کو 5 اگست سے مقبوضہ کشمیر میں جاری بدترین محاصرے، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا

1314573
شاہ محمود قریشی سے ملائیشیا کے نائب وزیر خارجہ داتو ویرا حاجی مرزوقی یحیی کی ملاقات

 وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملائیشیا کے وزیر اعظم کے خصوصی ایلچی اور ملائیشیا کے نائب وزیر خارجہ داتو ویرا حاجی مرزوقی یحیی نے جمعہ کو وزارت خارجہ میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ نے ملائشیا کے نائب وزیر خارجہ کو 5 اگست سے مقبوضہ کشمیر میں جاری بدترین محاصرے، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف ملائشیا نے جس طرح آواز بلند کی وہ قابل تحسین ہے۔کشمیر کے مسئلے پر پاکستان کے موقف کی بھرپور تائید اور حمایت پر ملائشیا کے تہہ دل سے ممنون ہیں۔

ملائشیا کے نائب وزیر خارجہ نے آئندہ ماہ ملائشیا میں منعقد ہونی والی “کوالالمپور کانفرنس” کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔وزیر خارجہ نے “کوالالمپور کانفرنس” کے انعقاد کو احسن اقدام قرار دیتے ہوئے پاکستان کی طرف سے مکمل حمایت کا یقین دلایا

 



متعللقہ خبریں