آرمی چیف مدت ملازمت پرحکومت کا اپوزیشن کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق حکومت آرمی چیف کی تقرری پر فوری قانون سازی کی خواہاں ہے،یہی وجہ ہے کہ اپوزیشن سے اتفاق رائے پیدا کرنے کیلئے قومی اسمبلی کا شیڈول اجلاس ملتوی کردیا گیا ہے

1314629
آرمی چیف مدت ملازمت پرحکومت کا اپوزیشن کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے لئے حکومت نے اپوزیشن کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت آرمی چیف کی تقرری پر فوری قانون سازی کی خواہاں ہے،یہی وجہ ہے کہ اپوزیشن سے اتفاق رائے پیدا کرنے کیلئے قومی اسمبلی کا شیڈول اجلاس ملتوی کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس سے قبل اپوزیشن کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے،قومی اسمبلی اجلاس سے قبل وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آئین اور آرمی ایکٹ میں ترامیم پیش کی جائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن سے رابطوں کیلئے اسپیکر قومی اسمبلی ایک مرتبہ پھر اپنا کردار ادا کریں گے،اسپیکر کی زیر صدارت آئندہ چند روز میں اہم اجلاس بھی متوقع ہے کیونکہ قومی اسمبلی اجلاس سے پہلے وفاقی کابینہ میں آئین اور آرمی ایکٹ میں ترامیم پیش کی جائیں گی

دوسری جانب اکثریت نہ ہونے کے باعث حکومت قانون سازی کیلئے سینیٹ میں اپوزیشن کے بغیر کامیاب ہونے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں