مقبوضہ جموں و کشمیرمیں بھارتی قابض افواج عصمت دری کو ہتھیار کےطور پراستعمال کررہی ہیں: صدرعارف علوی

اتوار کو اپنے ایک ٹویٹر اکائونٹ سے صدرمملکت نے بھارتی ٹی وی پروگرام کا ایک کلپ ٹیگ کیا ہے جس میں ایک بھارتی ریٹائر فوجی آفیسر ایس پی سنہا جو بھارتیہ جنتا پارٹی کا رہنما ہے، شرمناک طور پر کشمیری خواتین کی عصمت دری کی وکالت کر رہا ہے

1307989
مقبوضہ جموں و کشمیرمیں بھارتی قابض افواج عصمت دری کو ہتھیار کےطور پراستعمال کررہی ہیں: صدرعارف علوی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی قابض افواج عصمت دری کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہیں’ہیومن رائٹس واچ نے اپنی ایک رپورٹ میں اس ہتھکنڈے کو بے نقاب کیا ہے۔ اتوار کو اپنے ایک ٹویٹر اکائونٹ سے صدرمملکت نے بھارتی ٹی وی پروگرام کا ایک کلپ ٹیگ کیا ہے جس میں ایک بھارتی ریٹائر فوجی آفیسر ایس پی سنہا جو بھارتیہ جنتا پارٹی کا رہنما ہے، شرمناک طور پر کشمیری خواتین کی عصمت دری کی وکالت کر رہا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ میجر جنرل (ر) ایس پی سنہا ٹی وی پر بیٹھ کر کشمیری خواتین کی عصمت دری کی وکالت کر رہا ہے جس سے بھارتی مقبوضہ کشمیر میں خواتین کے ساتھ سلوک کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے جہاں اس قسم کے لوگوں کو وسیع اختیارات دے کر انہیں چھوٹ دی گئی ہے۔ اس پروگرام کے دوران دیگر شرکاء اور خاتون میزبان کے ساتھ اس ریٹائرڈ آرمی آفیسر کا شورشرابا بھی سنا اور دیکھا جا سکتا ہے جس میں وہ بلند آواز میں ایسے خوفناک ریمارکس دے رہا ہے۔ ہیومن رائٹس واچ نے اپنی رپورٹ کا عنوان ”کشمیر میں بھارتی مقدس فوج۔ تنازعہ کو اجاگر کرنے کے لئے تشدد کے نئے طریقے” دیا ہے جس میں بھارتی قابض افواج کو سنگین نوعیت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث دکھایا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایسے واقعات کی عدالت یا میڈیکل حکام کی جانب سے کوئی تحقیقات نہیں کی گئیں



متعللقہ خبریں