وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک کی تازہ ترین صورتِ حال سے متعلق اہم فیصلے

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم ترین اجلاس وزیراعظم آفس میں ہوا، ذرائع کے مطابق 120 یونیورسٹیاں ایچ ای سی کی جانب سے50 ہزار اسکالر شپس جاری کرنے کا پروگرام شروع کریں گی

1296774
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں  ملک کی تازہ ترین صورتِ حال سے متعلق اہم فیصلے

وفاقی کابینہ نے غریب بچوں کی اعلیٰ تعلیم کےلیے اگلے چار برس کےلیے 50ہزار اسکالرشپ جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

وفاقی کابینہ اجلاس میں لاہور،ملتان،کراچی اور پشاور میں کثیرمنزلہ عمارتوں کی تعمیر کی پالیسی کی منظوری دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم ترین اجلاس وزیراعظم آفس میں ہوا، 

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں سردیوں میں بجلی کے نرخ کم کرنے، داسو ہائیڈرو پراجیکٹ کےلیے اراضی کی نظر ثانی شدہ قیمت کی ادائیگی، پاکستان ویٹرنری میڈیکل کونسل میں ڈاکٹروں کی تعیناتی، ایئرپورٹس کا انتظام بین الاقوامی معیار کے مطابق یقینی بنانے سمیت اہم فیصلے اور ہدایات دی گئیں۔

وفاقی کابینہ نے17 میں سے 14 نکات کی منظوری دے دی اور 3 نکات مؤخر کردیئے جبکہ لاہور،ملتان،کراچی اورپشاور میں کثیرمنزلہ عمارتوں کی تعمیرکی پالیسی کی منظوری دی۔

ذرائع کے مطابق 120 یونیورسٹیاں ایچ ای سی کی جانب سے50 ہزار اسکالر شپس جاری کرنے کا پروگرام شروع کریں گی۔

کابینہ میں طے پایا کہ وزیراعظم عمران خان احساس پروگرام کا افتتاح نومبر کے پہلے ہفتے میں کریں گے جبکہ سول ایوی ایشن کی سفارش پر کراچی، لاہور، پشاور اور ملتان میں متبادل علاقوں میں کثیر منزلہ عمارتوں کی تعمیر کی اجازت دے دی گئی ہے۔

کابینہ کے فیصلوں پر وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے میڈیا کو بریفنگ دی اور بتایا کہ اجلاس میں ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال پر غور کیا گیا اور کئی اہم فیصلے کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی، لاہور، پشاور اور ملتان جیسے بڑے شہروں میں کثیر منزلہ عمارات کی تعمیر کے حوالے سے حکومتی فیصلے کو عملی جامہ پہناتے ہوئے کابینہ نے ان شہروں کے مخصوص علاقوں میں بڑی عمارتیں تعمیر کرنے کی اجازت کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے، کابینہ نے ہدایت کی کہ اس پر عمل کو ایک ہفتے میں مکمل کیا جائے۔

اجلاس میں وزیرِ اعظم نے ہوابازی ڈویژن کو ہدایت کی کہ ملک کے ہوائی اڈوں کا انتظام بہتر طور پر چلانے کیلئے حکومتی پالیسی کے تحت غیر ملکی کمپنیوں کی خدمات حاصل کرنے کے عمل کو تیز کیا جائے تاکہ جہاں ہوائی اڈوں کا انتظام بین الاقوامی معیار کے مطابق یقینی بنایا جائے، وہاں ان سے آمدنی حاصل ہو اور مسافروں کو بین الاقوامی معیار کی سہولتیں میسر آئیں۔

 

 

 



متعللقہ خبریں