نواز شریف کی طبی حالت پر لاہور ہائی کی ہنگامی سماعت

عدالت نے نوازشریف کی تفصیلی اور تازہ میڈیکل رپورٹس طلب کر لیں

1294597
نواز شریف کی طبی حالت  پر لاہور ہائی کی ہنگامی سماعت

سابق وزیر اعظم پاکستان نواز شریف  کی  حالت انتہائی نازک ہونے کے جواز میں  ان کی جیل  سے رہائی کی درخواست پر لاہور ہائی کورٹ نے فوری کاروائی کی  ہے۔

 اس کاروائی میں ان کے ڈاکٹر محمود ایاز نے عدالت میں بیان دیا کہ نواز شریف  کو کئی بیماریاں لاحق ہیں جن میں ہائی بلڈ پریشر اورشوگر  نمایاں ہیں ،  ان  کا 2 بار دل کا آپریشن ہوچکا   ہے اور ان کے گردے بھی  تندرست نہیں ہیں۔  ان تمام بیماریوں  کے ساتھ ساتھ  مریض کو بعض ایسی بیماریاں بھی لا حق  ہیں جن کی فی الحال شناخت نہیں ہو سکی۔

عدالت نے سربراہ میڈیکل بورڈ سے نوازشریف کی صحت کے حوالے سے مکمل رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ میڈیکل بورڈ کے 10 ممبران کی رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے۔

علاوہ ازیں اسلام آباد ہائی کورٹ  نے ریمارکس میں کہا کہ ہم میڈیکل ایکسپرٹ نہیں لیکن ڈاکٹر کو بتانا ہوگا کہ ان کی جان کوخطرہ ہے  یا نہیں۔ جب کہ نواز شریف کو ضمانت قانونی طور پر نہیں مل سکتی، نوازشریف کی میڈیکل صورتحال کے مطابق ہم درخواست دیکھ رہے ہیں۔

عدالت نے نوازشریف کی تفصیلی اور تازہ میڈیکل رپورٹس طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت منگل تک ملتوی کردی۔

 



متعللقہ خبریں