وزیراعظم عمران خان کی سعودی فرمانروا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات

ملاقات میں دونوں رہنماوں نے دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے دو طرفہ تعاون کو مزید بڑھانے، باہمی دلچسپی کے امور، تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعلقات پر بھی بات چیت کی

1272962
وزیراعظم عمران خان کی سعودی فرمانروا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات

وزیراعظم عمران خان نے سعودی فرمانروا خادم ا لحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی و عالمی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ، وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے سعودی فرمانروا خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے جمعرات کو یہاں ملاقات کی۔

ملاقات میں دونوں رہنماوں نے دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے دو طرفہ تعاون کو مزید بڑھانے، باہمی دلچسپی کے امور، تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعلقات پر بھی بات چیت کی۔

وزیر اعظم عمران خان نے سعودی تیل کی رسدگاہوں پر حملے کی مذمت کی اور سلامتی کو خطرے پر سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہونے کا عزم دہرایا۔  وزیر اعظم نے حرمین شریفین کے تقدس اور سلامتی کو خطرہ ہونے کی صورت میں سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہونے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے شاہ سلمان کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔ شاہ سلمان نے مسئلہ کشمیر پر دیرینہ حمایت اور یکجہتی کا اعادہ کیا۔ ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر خزانہ حفیظ شیخ، معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی ذوالفقار بخاری، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر راجہ علی اعجاز بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب کے دو روزہ دورے پر گئے تھے، آج وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے لیے امریکا روانہ ہوں گے۔



متعللقہ خبریں