'کشمیر آور' پروگرام کے تحت پاکستان بھر میں بھارت مخالف احتجاجی ریلیاں

سرکاری پروگرام کے تحت ملک بھر کے تمام اضلاع میں مخصوص مقامات پر احتجاج کیا گیا

1261278
'کشمیر آور' پروگرام کے تحت پاکستان بھر میں بھارت مخالف احتجاجی ریلیاں

وزیر اعظم عمران خان کی اپیل پر پاکستان بھر میں  کشمیر آور دن 12 سے ساڑھے 12 بجے تک منایا گیا، اس دوران ملک بھر میں سائرن بجائے گئے جس پر تمام ٹریفک اور حکومتی مشینری نے کام روک دیا جبکہ ٹرینوں اور ہوائی جہازوں کے سفروں کو بھی کچھ مدت کے لیے روک دیا گیا۔

ملک بھر میں دوپہر کے 12 بجتے ہی  لوگوں کی ایک کثیر تعداد اپنے گھروں سے باہر نکل آئی۔ تمام بڑی شاہراہوں پر ٹریفک سگنل سرخ ہوگئے، گاڑیاں جہاں تھیں وہیں رک گئیں، قومی ترانے کے ساتھ کشمیر کا ترانہ پڑھا گیا۔ لوگوں نے ریلیاں نکالیں، جلسے جلوس و احتجاجی مظاہرے ہوئے اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔

طلبا اور اساتذہ نے بھی تعلیمی سرگرمیوں کو کچھ دیر کے لیے معطل کیا اور اسکولوں سے باہر نکل آئے ،  مظاہرین نے  کشمیری عوام کے لیے ہر  طرح کی قربانی دینے کا عزم کیا۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے پتلے جلائے گئے، بھارت کے خلاف نعرے  بازی کی گئی۔

سرکاری پروگرام کے تحت ملک بھر کے تمام اضلاع میں مخصوص مقامات پر احتجاج کیا گیا۔"کشمیر آور' میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیر اعظم عمران خان، وزرائے اعلیٰ اور اراکین پارلیمنٹ اپنے متعلقہ سیکریٹریٹ اور دفاتر کی عمارتوں کے باہر  یکجا ہوئے۔

نماز جمعہ کے  بعد  بھی کشمیر کے عوام کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں جبکہ ملک بھر میں ریلیاں بھی نکالی گئیں۔

 



متعللقہ خبریں