مودی حکومت کی پاکستان سے سفارتی تعلقات کو نارمل سطح پر لانے کی اپیل

غیر ملکی خبر ایجنسی کے دعویٰ کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ بات چیت کا راستہ کھلا رکھنا چاہیئے، پاکستان اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے

1250015
مودی حکومت کی پاکستان سے سفارتی تعلقات کو نارمل سطح پر لانے کی اپیل

مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے بھارتی اقدامات  پر پاکستان کے اقدامات سے  بھارت کو شدید دھچکا لگا ہے اور  وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت نے پاکستان کی جانب سے سفارتی تعلقات کم کرنے کے اعلان پر نظر ثانی کرتے ہوئے تعلقات کو نارمل سطح پر لانےکی اپیل کی ہے۔  

غیر ملکی خبر ایجنسی کے دعویٰ کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ بات چیت کا راستہ کھلا رکھنا چاہیئے، پاکستان اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔

بھارت کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنے اقدامات پہ نظر ثانی کرے تاکہ نارمل سفارتی تعلقات بحال رہیں۔

یاد رہے گزشتہ روز قومی سلامتی کمیٹی نے بھارت کیساتھ سفارتی تعلقات میں بتدریج کمی اور باہمی تجارت معطل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ 5 نکاتی اعلا میے میں کہا گیا کہ بھارت کیساتھ دو طرفہ معاہدوں پر نظر ثانی کی جائیگی، مقبوضہ کشمیر کا معاملہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اٹھایا جائے گا جبکہ 14 اگست کو یوم یکجہتی کشمیر اور 15 اگست کو بھارت کے یوم آزادی پر یوم سیاہ منایا جائے گا، وزیر اعظم نے مسلح افواج کو چوکس رہنے کی ہدایت بھی کی۔

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ہونیوالے فیصلوں کی روشنی میں پاکستان نے بھارتی سفیر ( ہائی کمشنر) اجے بساریہ کو ملک چھوڑنے کا بھی حکم دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کر کے باضابطہ آگاہ کیا گیا اور یہ بھی واضح کیا کہ پاکستان اپنے نامزد سفیر ( ہائی کمشنر) معین الحق کو بھی نئی دہلی نہیں بھیجے گا۔



متعللقہ خبریں