آج وفاقی کابینہ کے اجلاس میں عمران خان کے دورہ امریکہ کے تمام پہلووں پر غور کیا جائے گا

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی سلامتی اور معاشی صورت حال کا بھی جائزہ لیا جائے گا، وفاقی کابینہ کا ایجنڈا ابھی جاری نہیں کیا گیا۔ وفاقی کابینہ کے ارکان کو اجلاس کے بارے میں آگاہ کردیا گیا

1242181
آج وفاقی کابینہ کے اجلاس  میں عمران خان کے دورہ امریکہ کے تمام پہلووں پر غور کیا جائے گا

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا۔ وزیر اعظم اپنے دورہ امریکا پر کابینہ کو اعتماد میں لیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج دوپہرتین بجے ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی سلامتی اور معاشی صورت حال کا بھی جائزہ لیا جائے گا، وفاقی کابینہ کا ایجنڈا ابھی جاری نہیں کیا گیا۔

وفاقی کابینہ کے ارکان کو اجلاس کے بارے میں آگاہ کردیا گیا، اجلاس کا ایجنڈا کابینہ ڈویژن آج جاری کرے گی۔

کابینہ ارکان حکومت کی ایک سالہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے ساتھ اپوزیشن کی ممکنہ احتجاجی تحریک کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

اجلاس میں افغان امن عمل اور مسئلہ کشمیرسمیت دیگر امور پر گفتگو ہوگی۔

اس کے ساتھ حکومت کی ایک سالہ کارکردگی پر وائٹ پیپرکے اجراء کا فیصلہ بھی متوقع ہے

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر استقبالی ہجوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ جب تک لٹیروں کا احتساب نہیں کریں گے انہیں جیلوں میں نہیں ڈالیں گے ملک آگے نہیں بڑھے گا، پاکستان کو علامہ اقبال اور قائداعظم کا پاکستان بنانا ہے، میں وعدہ کرتا ہوں قوم کو کبھی مایوس نہیں کروں‌ گا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان میں اصلاحات کرنی ہیں، ادارے ٹھیک کرنے ہیں، ڈاکو ملک کو مشکل حالات میں چھوڑ کرگئے، اسی ملک سے پیسہ جمع کرکے اسپتال بنائیں گے، بچوں کو پڑھائیں گے۔

 



متعللقہ خبریں