پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی جان ، کاروبار میں زبردست تیزی،، انڈیکس35 ہزار کی نفسیاتی حد پار کرگیا

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا زبردست تیزی سے آغازہواہے،جہاں نوسوپچاس پوائنٹس اضافے سے ہنڈریڈ انڈیکس نے پینتیس ہزار کی حد عبور کرلی ہے

1210203
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی جان ، کاروبار میں زبردست تیزی،، انڈیکس35 ہزار کی نفسیاتی حد پار کرگیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے دوران زبردست تیزی دیکھی جارہی ہے۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی ہوئی ہے، جہاں ہنڈریڈ انڈیکس نے 35 ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا زبردست تیزی سے آغازہواہے،جہاں نوسوپچاس پوائنٹس اضافے سے ہنڈریڈ انڈیکس نے پینتیس ہزار کی حد عبور کرلی ہے۔

اس وقت کرنٹ انڈیکس میں پینتیس ہزار آٹھ سو ننانوے پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ جاری ہے۔

گزشتہ روز مارکیٹ سات سو اڑتالیس پوائنٹس کی کمی سے چونتیس ہزار نو سو اننچاس پر بند ہوئی تھی

بدھ کے روز کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور ابتدا میں 100 انڈیکس 449 پوائنٹس اضافے سے 35399 پر پہنچ گیا۔

کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 950 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا جس سے انڈیکس 35900 پوائنٹس سے تجاوز کرگیا۔

سٹاک مارکیٹ میں ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 49,291,180 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 2,140,609,779 بنتی ہے۔کاروبار کے دوران مارکیٹ میں زبردست تیزی کے بعد سرمایہ کار بھی کافی متحرک ہیں اور بڑی تعداد میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹاک ایکسچینج کے سی ای او رچرڈ مورن کے مستعفیٰ ہونے کے اسٹاک پر مثبت اثرات نظر آ رہے ہیں اور ایک بار پھر سرمایہ کاروں کی دلچسپی نظر آ رہی ہے۔

گزشتہ روز منگل کو اسٹاک مارکیٹ میں 748 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں کو 98 ارب روپے کا نقصان اٹھانا  پڑا۔



متعللقہ خبریں