ہندوستانی میڈیا حقائق کو مسخ کررہا ہے، ابھی نندن

گرفتار پائلٹ نے پاکستانی فوج اور پاکستان کی طرف سے بہتر اور اعلی سلوک پر پاکستان کی تعریف کر ڈالی

1155458
ہندوستانی میڈیا حقائق کو مسخ کررہا ہے، ابھی نندن

پاکستان کی جانب سے گرائے جانے والے  بھارتی  لڑاکا طیارے کے پائلٹ  ابھی نندن کو بھارت کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

بھارتی پائلٹ کے ہمراہ بھارتی سفارت خانے کے عملے کے اہلکار بھی  واہگہ بارڈر پر آئے۔ اس موقع پر انتہائی سخت سیکیورٹی اقدامات کیے گئے۔

پاکستان میں تعینات بھارتی ائیر اتاشی بھی اپنے پائلٹ کے ہمراہ بھارت روانہ ہوگئے۔ بھارتی حکومت نے سرحد پر اپنی جانب پریڈ اور پرچم اتارنے کی تقریب منسوخ کرتے ہوئے بھارتی شہریوں کو شرکت سے روک دیا جبکہ پاکستان میں یہ تقریب معمول کے مطابق ہوئی۔

پاکستانی دفتر خارجہ نے اعلان کیا ہے  کہ بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو واہگہ بارڈر پر ایئراتاشی کے حوالے کیا گیا، بھارتی پائلٹ کو بین الاقوامی قوانین کے تحت عزت کے ساتھ قید میں رکھا گیا جسے  بعدازاں  وزیر اعظم  عمران خان کے حکم پر امن کی علامت کے طور پر رہا کیا گیا۔

ارتی پائلٹ کی حوالگی سے قبل اس کا ویڈیو بیان بھی جاری کیا گیا جس میں اس نے پاکستان کی طرف سے بہتر اور اعلی سلوک پر پاکستان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ "ہندوستانی میڈیا حقائق کو مسخ کررہا ہے، یہ انتہائی معمولی سطح کے واقع کو بڑھا  چڑھا کر بیان کرتے ہوئے  عوام کو مغالطے میں ڈال رہا ہے۔ "

دوسری طرف بھارت نے بارڈر پر پریڈ دیکھنے کے لیے آنے والے اپنے شہریوں کو معمول کی  پریڈ

 میں شمولیت سے روک دیا تاکہ اپنے پائلٹ کی رہائی کے موقع پر شرمندگی سے بچا جاسکے۔

واضح رہے کہ 27 فروری کو پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر پاک فضائیہ نے دو بھارتی طیارے مار گرائے تھے جس میں ایک طیارے کا ملبہ آزاد کشمیر اوردوسرا مقبوضہ کشمیر میں گرا تھا، پاکستان کی حدود میں گرنے والے طیارے کے پائلٹ کو پاک فوج نے مشتعل ہجوم سے بچاتے ہوئے  حراست میں لے لیا تھا جب کہ  گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے بھارتی پائلٹ کوخیر سگالی کی بنیادوں پر  بھارت کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں