چین سالانہ 20 ہزار پاکستانی طالب علموں کو اعلی تعلیم کے وظیفے دے گا

دونوں ملکوں کے مابین تجارتی تعلقات کے ساتھ ساتھ چین  ، پاکستان کی ترقی، دفاع اور تعلیم و تربیت کے شعبہ جات  میں بھی  تعاون کو برقرار رکھے گا

1143027
چین  سالانہ 20 ہزار پاکستانی طالب علموں کو اعلی تعلیم کے وظیفے دے گا

چین کے اسلام آباد میں سفیر یاؤ ینگ نے بتایا ہے کہ ان کے ملک نے  پاکستانی طالب علموں کے لیے وظائف کی تعداد کو 20 ہزار تک بڑھا دیا ہے۔

پاکستانی ذرائع ابلاغ کی خبر کے مطابق  دارالحکومت اسلام آباد  کی  نیسٹ  یونیورسٹی میں خطاب دینے والے یاؤ نے کہا  کہ دونوں ملکوں کے مابین تعلقات  دونوں عوام کے باہمی تعلقات سے جنم پاتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ دونوں ملکوں کے مابین تجارتی تعلقات کے ساتھ ساتھ چین  ، پاکستان کی ترقی، دفاع اور تعلیم و تربیت کے شعبہ جات  میں بھی  تعاون کو برقرار رکھے گا،  اس مقصد کے ماتحت پاکستانی طلباء کو دیے جانے والے وظائف کی تعداد  کو  20 ہزار  تک بڑھا دیا گیا ہے۔

اس تعداد کے دنیا  میں کے کسی دوسرے ملک کے طالبعلموں کو دیے جانے والے وظائف کی تعداد کے اعتبار سے دوسرے  نمبر پر ہے۔ پاکستانی طالب علموں  اور گریجویٹس کے لیے چین میں انٹرنشپ کے مواقعو ں میں بھی اضافہ کیا جائیگا۔

 

 



متعللقہ خبریں