پاکستان: لاہور چڑیا گھر شیروں کی نیلامی کر رہا ہے

لاہور کا چڑیا گھر شیروں اور چیتوں کے ضرورت سے زائد بچوں کو کھلی نیلامی میں فروخت کر رہا ہے

1142077
پاکستان: لاہور چڑیا گھر شیروں کی نیلامی کر رہا ہے

پاکستان کے شہر لاہور کے چڑیا گھر نے شیروں اور چیتوں کے ضرورت سے زائد بچوں کو  کھلی نیلامی میں فروخت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

دی ایکسپریس ٹریبیوں انٹر نیٹ سائٹ کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر لاہور  کے چڑیا گھر کے حکام نے نیلامی اور اس میں شرکت کی شرائط سے متعلق ضروری کاروائیوں کو مکمل کر لیا ہے۔

چڑیا گھر میں 30 مختلف نسلوں کے شیر اور چیتے موجود ہیں  علاوہ ازیں بعض نایاب نسلیں بھی موجود ہیں۔

حکام نے نیلامی کی وجہ  بتاتے ہوئے کہا ہے کہ چڑیا گھر میں جگہ کی تنگی اور نایاب نسلوں کے تحفظ اور ان میں اضافے کی خاطر شیروں اور چیتوں کے زائد بچوں کو فروخت کیا جا رہا ہے۔

حکام کے مطابق چڑیا گھر کے شیروں اور چیتوں کی دیکھ بھال پر سالانہ 6 لاکھ روپے خرچ ہو رہے ہیں اور جن جانوروں کو فروخت کیا جا رہا ہے ان کی مالیت 4 لاکھ سے 6 لاکھ روپے کے درمیان ہے۔

واضح رہے کہ لاہور چڑیا گھر نے گذشتہ سالوں میں اپنے ضرورت سے زائد جانوروں کا دیگر چڑیا گھروں کے جانوروں کے ساتھ تبادلہ کیا تھا تاہم  جانوروں کی فروخت پہلی دفعہ کی جا رہی ہے۔



متعللقہ خبریں