بھارت نے نیو دہلی میں پاکستانی سفارتخانے کے ایک سفارتکار کو حراست میں لیا

سفارتی حلقو ں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ زیرِ حراست لینے کا فعل سفارتکاروں کے حقوق  کا تعین  کرنے والے   ویانا کنونشن  کے منافی ہے

1125022
بھارت نے نیو دہلی میں پاکستانی سفارتخانے  کے ایک سفارتکار کو حراست میں لیا

بھارت نے پاکستان کے نیو دہلی میں سفارتخانے   میں فرائض ادا کرنے والے ایک سفارتکار کو حراست میں لے لیا ہے۔

پاکستان کے سفارتی حلقوں  کے جیو نیوز  کو دیے گئے بیانات کے  مطابق پاکستانی سفیر کو غیر قانونی طریقے سے حراست میں لیا گیا  ۔

چند گھنٹوں  تک زیر ِ حراست  رکھے جانے والے سفارتکار سے بعض دستاویزات پر زبردستی دستخط لیے  جانے کا ذکر کرنے والے سفارتی حلقو ں کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اس معاملے کو  بھارتی دفتر خارجہ  میں اٹھایا ہے۔

سفارتی حلقو ں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ زیرِ حراست لینے کا فعل سفارتکاروں کے حقوق  کا تعین  کرنے والے   ویانا کنونشن  کے منافی ہے۔

 



متعللقہ خبریں