صدر پاکستان کی سعودی فرماں روا سے ملاقات:باہمی امور پر غور

پاکستان کے صدر  عارف علوی نے سعودی فرمانروا اور خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ریاض کے الیمامیہ محل میں ملاقات کی جس میں دونوں رہنماوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی

1106175
صدر پاکستان کی سعودی فرماں روا سے ملاقات:باہمی امور پر غور

پاکستان کے صدر  عارف علوی نے سعودی فرمانروا اور خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ریاض کے الیمامیہ محل میں ملاقات کی۔

 ملاقات کے دوران دونوں رہنماوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی۔

دونوں رہنماوں نے دو طرفہ تعلقات، سرمایہ کاری، تجارت اور معیشت سمیت دیگر امور پر بات چیت اور تمام معاملات میں سعودی عرب اور پاکستان کے تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔

اس موقع پر صدر پاکستان کے ہمراہ سعودی عرب میں پاکستان کے نگران سفیر ذیشان احمد اور جدہ میں پاکستانی قونصل جنرل شہریار اکبر خان بھی موجود تھے



متعللقہ خبریں