حکومت غیرملکی سرمایہ کاری کے لیے تاجربرادری کو ہر ممکنہ سہولتیں فراہم کرے گی : وزیر خزانہ اسد عمر

وہ اسلام آباد میں ایوان صنعت و تجارت کراچی کے ایک وفد سے باتیں کر رہے تھے۔وزیرخزانہ نے کہا کہ ایف بی آر متعلقہ قواعد و ضوابط کی روشنی میں ٹیکس سے متعلق معاملات پر غور کرے اور انہیں ہرممکن حد تک حل کیا جائے گا

1100692
حکومت غیرملکی سرمایہ کاری کے لیے تاجربرادری کو ہر ممکنہ سہولتیں  فراہم کرے گی : وزیر خزانہ اسد عمر

وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت تاجربرادری کو سہولتوں کی فراہمی کے لئے انتھک جدوجہد کر رہی ہے اور ٹیکسوں کے طریقہ کار کو سادہ بنانا ان میں سے ایک ہے۔

وہ اسلام آباد میں ایوان صنعت و تجارت کراچی کے ایک وفد سے باتیں کر رہے تھے۔وزیرخزانہ نے کہا کہ ایف بی آر متعلقہ قواعد و ضوابط کی روشنی میں ٹیکس سے متعلق معاملات پر غور کرے اور انہیں ہرممکن حد تک حل کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں نے بھی پاکستان میں بھر پور طریقے سے  حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اور  اس سلسلے میں جلد ہی غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان کا دورہ کریں گے اور خود حالات کا جائزہ  لیتے ہوئَ سرمایہ کاری کا فیصلہ کریں گے۔

وفد نے مختلف صنعتوں کو گیس کی فراہمی کے حوالے سے اپنے تحفظات کااظہار کیا اور متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پیٹرولیم کے وزیر غلام سرور خان اور ریونیو کے وزیر مملکت حماد اظہر بھی اس موقع پر موجود تھے۔



متعللقہ خبریں