چینی قونصل خانے اور اورکزئی کے حملے،امریکہ کی مذمت

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ہیتھرناورٹ نے اورکزئی ایجنسی اورکراچی میں چینی قونصل خانے پرحملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے امریکہ  دلی تعزیت کا اظہارکرتا ہے

1094117
چینی قونصل خانے اور اورکزئی  کے حملے،امریکہ کی مذمت

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ہیتھرناورٹ نے اورکزئی ایجنسی اورکراچی میں چینی قونصل خانے پرحملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے امریکہ  دلی تعزیت کا اظہارکرتا ہے جبکہ زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کا خواہاں ہے۔

ترجمان ہیتھر ناورٹ نے کہا کہ کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملے کے بعد حفاظتی اداروں  کی فوری جوابی کارروائی کو سراہتے ہیں جس کی وجہ سے مزید جانی نقصان نہیں ہوا۔

 انہوں نے کہا کہ ایسے دہشت گردانہ عمل کا سامنا کرنے کے حوالے سے امریکہ پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے جبکہ ہم خطے میں ایسے خطرات سے نبردآزما ہونے کے سلسلے میں حکومت پاکستان سے تعاون جاری رکھیں گے۔



متعللقہ خبریں