پاکستان اور امارات کےدرمیان تجارتی اوراقتصادی تعلقات کومضبوط بنانےکی راہ میں حائل تمام رکاوٹیں دور

ابوظہبی کے ولی عہد اورمتحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زید النہیان کی دعوت پروزیراعظم عمران خان نے اتوارکو متحدہ عرب امارات کاایک روزہ دورہ کیا

1090308
پاکستان اور امارات کےدرمیان تجارتی اوراقتصادی تعلقات کومضبوط بنانےکی راہ میں حائل تمام رکاوٹیں دور

وزیراعظم عمران خان اورمتحدہ عرب امارات کے ولی عہد شہزادہ محمد بن زیدالنہیان نے پاکستان اورمتحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات کو طویل المعیادتزویراتی اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے پر اتفاق کیاہے۔

ابوظہبی کے ولی عہد اورمتحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زید النہیان کی دعوت پروزیراعظم عمران خان نے اتوارکو متحدہ عرب امارات کاایک روزہ دورہ کیا۔وزیراعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطح کاوفد بھی ان کے ہمراہ تھا۔ پاکستان کے وفد میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیرخزانہ اسد عمر، وزیرپیٹرولیم غلام سرورخان، وزیرمملکت پاورعمرایوب خان ،تجارت کیلئے وزیراعظم کے مشیر اورچیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ شامل تھے۔

 شیخ محمدبن زید النہیان نے وزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا جس کے بعد وزیراعظم کے اعزاز میں صدارتی محل میں باضابطہ استقبالیہ دیا گیا، استبقالیہ کے بعد دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر بات چیت ہوئی۔ دبئی میں وزیراعظم عمران خان کااستقبال متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم ، نائب صدر اوردبئی کے حکمران شیخ راشد المکتوم نے کیا۔

وزیراعظم نے شیخ زید مسجدکا دورہ کیا اورشہداءکی یادگار پر حاضری دی، جہاں انہوں نے اپنی قوم کیلئے قربانیاں دینے والے شہداءکو خراج عقیدت پیش کیا۔مشترکہ اعلامیہ کے مطابق ولی عہد شیخ محمد بن زید کے ساتھ وفود کی سطح کی بات چیت میں دوطرفہ، علاقائی اوربین الاقوامی اہمیت کے تمام امور پرتوجہ مرکوز کی گئی۔ بات چیت میں دونوں رہنماﺅں نے پاکستان اورمتحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات میں مثبت پیش رفت پراطمینان کااظہارکیااوردونوں ممالک کے درمیان تاریخی شراکت داری میں اضافہ کیلئے فوری نوعیت کے اقدامات سے اتفاق کیا۔

 دونوں رہنماوں نے تجارتی اوراقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے اوردونوں ممالک کے درمیان ہموار تجارت اورسرمایہ کاری میں حائل رکاٹوں کے خاتمے پراتفاق کیا۔ دونوں رہنماوں نے حال ہی میں متحدہ عرب امارات کے اعلیٰ سطح کے وفد کے مفید دورہ پاکستان پراطمینان کااظہارکیااوربراہ راست، شفاف اورنظام الاوقات پرمبنی لائحہ عمل کے ذریعے پاکستان اورمتحدہ عرب امارات کے درمیان موجودہ خصوصی تعلقات کو طویل المعیاد اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کے عزم کااعادہ کیا۔ دونوں رہنماوں نے تجارت، سرمایہ کاری ، اقتصادی ترقی ، توانائی، بنیادی ڈھانچہ اورزراعت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون اورشراکت داری میں اضافہ کیلئے جامع روڈمیپ کی تشکیل پر اتفاق ظاہرکیا تاکہ اقتصادی شراکت داری سے جلد فائدہ اٹھایا جا سکے۔



متعللقہ خبریں