وزیراعظم کے بڑھتی ہوتی آبادی کےپیش نظرپانی کی عدم دستیابی کے مسئلےکو فوری طور پر حل کرنےکے احکامات

اجلاس کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے پانی کی تقسیم اور نئے ذخائر کی دستیابی کے حوالے سے آبی کونسل کی اسٹیئرنگ کمیٹی کو دو ہفتوں میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے

1075927
وزیراعظم کے بڑھتی ہوتی آبادی کےپیش نظرپانی کی عدم دستیابی کے مسئلےکو فوری طور پر حل کرنےکے احکامات

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پرائم منسٹر آفس میں قومی آبی کونسل کا پہلا اجلاس جمعرات کو منعقد ہوا۔

 اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر، وفاقی وزیر منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار، وفاقی وزیر پاور ڈویژن عمر ایوب، وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا، وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی محبوب سلطان، وزیراعظم کے مشیر ملک امین اسلم، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان، وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان، صوبائی وزرائ، وفاقی سیکریٹریوں، چیف سیکریٹریوں، چیئرمین واپڈا اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے پانی کی تقسیم اور نئے ذخائر کی دستیابی کے حوالے سے آبی کونسل کی اسٹیئرنگ کمیٹی کو دو ہفتوں میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

اجلاس میں داسو ڈیم کےلئے زمین کی خریداری، دیامربھاشا اوردیگر ڈیمز کی تعمیر کے فنڈنگ امور پر بھی پیش رفت کاجائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے وفاق اور چاروں صوبوں کو قومی آبی پالیسی پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم کی زیرصدارت قومی آبی کونسل کا پہلا اجلاس وزیراعظم آفس میں ہوا،جس میں 9نکاتی ایجنڈے پر غور کیاگیا ۔

اجلاس کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے پانی کی تقسیم اور نئے ذخائر کی دستیابی کے حوالے سے آبی کونسل کی اسٹیئرنگ کمیٹی کو دو ہفتوں میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

اجلاس میں داسو ڈیم کےلئے زمین کی خریداری، دیامربھاشا اوردیگر ڈیمز کی تعمیر کے فنڈنگ امور پر بھی پیش رفت کاجائزہ لیا گیا۔

وزیر اعظم نے وفاق اور صوبائی حکومتوں کو پانی کے بچاؤ کے لئے اقدامات اور نئی آبی پالیسی پر عمل درآمد کی ہدایت بھی کی۔

عمران خان نے بڑھتی ہوتی آبادی کے پیش نظر پانی کی عدم دستیابی کے مسئلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وفاق اور صوبوں کی سطح پر مربوط و جامع حکمت عملی فوری بنائی جائے۔

متعللقہ خبریں