عمران خان کی بڑی کامیابی ، پاکستان نے سعودی عرب سے 12 ارب ڈالرز کا امدادی پیکج حاصل کر لیا

وزیراعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق سعودی عرب نے پاکستان کے اکاؤنٹ میں 3 ارب ڈالرز رکھنے اور 3 سال تک ادھار تیل دینے کا فیصلہ کیا ہے

1074453
عمران خان کی بڑی کامیابی ، پاکستان نے  سعودی  عرب سے 12  ارب ڈالرز کا امدادی پیکج حاصل کر لیا

  وزیر اعظم عمران خان نے منگل کو سعودی فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماوں نے دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور پاکستان  کو مشکلات سے نکالنے کے لیے ، سعودی حکومت نے پاکستان کو 12 ارب ڈالر کا پیکیج دے دیا۔

دونوں رہنماوں نے   دو طرفہ تعاون کو مزید بڑھانے اور متنوع کرنے کےلئے اپنی خواہش کا اظہار کیا، باہمی دلچسپی کے امور، تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعلقات کے امور پر بھی بات چیت ہوئی۔ سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں اور مزدوروں سے متعلقہ مسائل پر بھی گفتگو ہوئی۔ سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی جانب سے متلعقہ وزارت کو پاکستانیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت بھی کی گئی۔

دونوں ممالک کے وزرائے خزانہ نے باہمی مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کردیئے ہیں۔

وزیراعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق سعودی عرب نے پاکستان کے اکاؤنٹ میں 3 ارب ڈالرز رکھنے اور 3 سال تک ادھار تیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کو 3 سال کےلئے سالانہ 3 ارب ڈالر مالیت کا تیل ادھار پر دے گا۔

پاکستان کی معیشت کو بہتر کرنے کےلئے سعودی عرب نے پیکیج دیا ہے، سعودی حکومت 3 ارب ڈالرز کی رقم ایک سال کےلئے پاکستان کے اکاؤنٹ میں رکھے گی۔

اعلامیے کے مطابق سعودی حکومت پاکستان میں آئل ریفائنری لگانے کے منصوبے پر رضامند ہوگئی ہے جبکہ سعودی ولی عہد نے پاکستانی ورکروں کے لئے ویزا فیس کم کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے ۔

وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، پاکستان نے 12 ارب ڈالرز کا امدادی پیکج حاصل کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب ادائیگیوں میں توازن پر 3، ادھارپرتیل کے لئے9ارب ڈالر دےگا۔

سعودی عرب کی جانب سے3 ا رب ڈالر ایڈوانس دیے جائیں گے،  ایڈوانس ایک سال کے لیے ہوگا،  سعودی عرب سےاقتصادی و معاشی معاہدہ تین سالہ ہوگا۔ پاکستان سعودی عرب چوتھےسال معاہدےکادوبارہ جائزہ لیں گے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب پاکستان میں آئل ریفائنری میں سرمایہ کاری کے لئے تیار ہے، وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد سعودی عرب سے آئل ریفائنری کا معاہدہ ہوگا.

وزیرخزانہ اسدعمراورسعودی وزیرخزانہ عبدالجدان نےایم او یوپردستخط کیے۔ وفاقی کابینہ سےمنظوری کےبعدسعودی عرب سےآئل ریفائنری کامعاہدہ ہوگا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ  پاکستان میں کاروباری طبقے کو کسی قسم کی دقت نہیں ہوگی، کاروباری طبقے کی سہولیات کے لئے خصوصی سیل قائم کیا جا چکا ہے۔



متعللقہ خبریں