وزیر اعظم عمران خان وفاقی وزراء کے ہمراہ جی ایچ کیو پہنچ گئے

وزیر اعظم عمران خان کے جی ایچ کیو پہنچنے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیر اعظم کا استقبال کیا

1040273
وزیر اعظم عمران خان وفاقی وزراء کے ہمراہ جی ایچ کیو پہنچ گئے

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی وزراء کے ہمراہ جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے جی ایچ کیو پہنچنے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر اطلاعات فواد چودھری اور وزیر داخلہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

بیان کے مطابق جی ایچ کیو میں وزیر اعظم کو داخلی سلامتی  اور پیشہ وارانہ امور پر بریفنگ دی گئی۔



متعللقہ خبریں