عارف علوی کے نام کی صدارتی کرسی کے لیے منظوری

ڈاکٹر علوی نے قومی اسمبلی کی نشست 247 (کراچی جنوبی ٹو) میں متحدہ قومی موومنٹ کے فاروق ستار کو شکست دی تھی

1034915
عارف علوی کے نام کی صدارتی کرسی کے لیے منظوری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان نے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد عارف علوی کو صدارتی امیدوار نامزد کرنے کی منظوری دے دی۔

دوسری طرف رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامرلیاقت نے ٹوئٹ کیا کہ ’پاکستان کے نئے صدر مملکت ان شااللہ ڈاکٹر رحمان عارف علوی ہوں گے۔

واضح رہے کہ صدر مملکت کے عہدے کی میعاد 8 ستمبر کو ختم ہو رہی ہے۔نئے مملکت صدر کے لیے 4 دستمبر کو صدارتی انتخاب ہوگا۔

خیال رہے کہ ڈاکٹر علوی نے قومی اسمبلی کی نشست 247 (کراچی جنوبی ٹو) میں متحدہ قومی موومنٹ کے فاروق ستار کو شکست دی تھی۔

وزیراعظم عمران خان  نے علاوہ ازیںکابینہ کی سبکدوشی کا نوٹی فکیشن جاری کرتے ہوئے نئی وفاقی کابینہ کی بھی منظوری دے دی ہے۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں