بلاول بھٹوکی اصولی،نظریاتی سیاست اورگالم گلوچ سے دوری نےپیپلزپارٹی کی کایہ پلٹ دی، مقبولیت میں اضافہ

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری اس وقت پاکستان کے واحد سیاستدان ہیں جوبڑی شائستگی اورسوچ سمجھ کر عوام سے خطاب کررہے ہیں۔پنجاب میں اگرچہ ابتدا میں ان کوکوئی خاص پذیرائی حاصل نہ ہوئی تھی لیکن اب انہوں نے پنجاب میں جلسے کرتے ہوئے سیاست کاپانسہ پلٹ دیا ہے

1017324
بلاول بھٹوکی اصولی،نظریاتی سیاست اورگالم گلوچ سے دوری نےپیپلزپارٹی کی کایہ پلٹ دی، مقبولیت میں اضافہ

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی سیاست نے سب پاکستانیوں  کے دل جیت لیے، انہوں نے اپنے تمام انتخابی جلسوں میں سیاسی اصولوں   اور نظریات کی پاسداری کرتے ہوئے  تمام  منجھے ہوئے   سیاستدانوں کو اپنے پیچھے چھوڑ دیا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اس وقت  پاکستان کے واحد سیاستدان  ہیں جو بڑی شائستگی  اورسوچ سمجھ کر عوام سے خطاب کررہے ہیں۔

پنجاب  میں اگرچہ ابتدا میں  ان کو  کوئی خاص پذیرائی حاصل نہ ہوئی تھی لیکن  اب انہوں نے پنجاب میں  جلسے کرتے ہوئے  سیاست کا پانسہ بدلنا شروع کردیا   اور اگر انہیں مزید وقت مل جاتا تو شائد وہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کو ماپنا کھویا ہوا مقام دلوانے میں کامیاب ہو جاٹے لیکن یہ بات  واضح ہے کہ آئندہ پاکستان کا مستقبل  ان کے ہاتھوں میں ہے  اور ان کو ان انتخابات کے بعد سے  محنت کرتے ہوئے  پیپلز پارٹی کو نئے سرئے سے اقتدار دلوانے کے لیے پارٹی میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کرنے کی ضرورت ہوگی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری ن نے  اپنے حالیہ  جلسوں میں اس بات کا وجھ پیغام دیا ہے کہ  گالم گلوچ کی نہیں، اصولوں اور نظریات کی سیاست کر رہے ہیں ، ملک میں کٹھ پتلی حکومتیں بنائی جاتی ہیں، ان کٹھ پتلی جماعتوں اور اتحادوں کو شکست دیں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا مقابلہ کسی سیاسی جماعت سے نہیں ہے،ہمارا  مقابلہ ملک کی محرومیوں، جہالت،غربت اور دہشتگردی سے ہے، ہم  بی بی شہید کا وعدہ نبھانے اور پاکستان کو بچانے کیلئے نکلے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی انقلابی منشور لے کر آئی ہے ، بینظیر بھٹو نے وعدے پورے کر کے دکھائے ، وعدے بلاول بھی پورے کر کے دکھائے ۔

بلاول کا کہنا تھا کہ اقتدار میں آکر بے گھروں کو گھر دینگے۔کراچی اور ملک بھر مین پانی کی قلت کا مسئلہ حل کریں گے اور سمندر کے پانی کو میٹھا اور صاف بنائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ نفرت اور انتہا پسندی کی سیاست ختم کرینگے۔گالم گلوچ اور جھوٹے الزامات سننا نہیں چاہتے۔جھوٹے خان نےکے پی کے برباد کیا۔پی پی سے کراچی اور سندھ چھیننے اور سیاست سے روکنے کی کی کوشش کی جارہی ہے۔

انہوں نے  کہا ہے کہ  پاکستان کے عوام اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں، پیپلزپارٹی نے غریب عوام کےلیے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیاہے، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کے مسائل کا حل پیش کیا ہے۔

 

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ گالم گلوچ کی نہیں نظریاتی اور اصولوں کی سیاست کررہا ہوں۔

دادو میں ریلی سے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمارا منشور غریب ،کسان اور عوام دوست ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو غربت کا مقابلہ کرتی ہے ، غریب عوام کی خدمت ہی گڈ گورنینس ہے ۔

پی پی چیئرمین نے یہ بھی کہاکہ ہمیں انتخابی مہم سے روکا جارہا ہے،نصیر آباد میں بھی جلسے سے روکاگیا،تھر کے جلسے میں عوام کی شرکت نے مخالفین کو بوکھلا دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کمزورجمہوریت بھی آمریت سےبہتر ہے،اس وقت توجہ صرف انتخابی مہم پر ہے،جلسوں کی ناکامی اورکامیابی پر بات نہیں کرسکتا۔



متعللقہ خبریں