پیپلزپارٹی نےغریبوں سےکیےگئےوعدوں کونبھایا ہے، اب ہم غریبوں کوروٹی کےلیےفوڈ کارڈ ایشوکریں گے: بلاول

پی پی چیئرمین نے کہا کہ شہید بھٹو نے آپ کے سامنے ایک منشور پیش کیا تھا، یہ میرا پہلا منشور ہے، ہم عوام کو بھوک مٹاؤ پروگرام کے تحت فوڈ کارڈ  جاری کریں گے۔ اگر ہم اقتدار میں آئَ تو پانی کا بھی مسئلہ حل کریں حے کیونکہ پانی کا مسئلہ ہمارے منشور کا حصہ ہے

1004592
پیپلزپارٹی نےغریبوں سےکیےگئےوعدوں کونبھایا ہے، اب ہم غریبوں کوروٹی کےلیےفوڈ کارڈ ایشوکریں گے: بلاول

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے روٹی  کپڑا اور مکان دینے کا  جو وعدہ کررکھا ہے اب اس کو نبھانے کا وقت آن پہنچا ہے۔  اب ہم  غربا کو  روٹ فراہم کرنے کے لیے روٹ کارڈ ایشو کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ   پیپلز پارٹی پاکستان  کی واحد جماعت ہے جو غریب لوگوں کا خاص خیال رکھتی ہے اور اپنے منشور  میں ان کا نمایاں  جگہ دیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم اقتدار میں آئَ تو پانی کا بھی مسئلہ حل کریں حے کیونکہ پانی کا مسئلہ ہمارے منشور کا حصہ ہے۔

ان خیالات کا اظہار وہ بدین میں انتخابی مہم کے سلسلے میں نکالی جانے والی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کر رہے تھے، بلاول کا کہنا تھا کہ پانی کی پالیسی پیپلز پارٹی کے منشور کا حصہ ہے۔

پی پی چیئرمین نے کہا شہید بھٹو نے آپ کے سامنے ایک منشور پیش کیا تھا، یہ میرا پہلا منشور ہے، ہم عوام کو بھوک مٹاؤ پروگرام کے تحت فوڈ کارڈ  جاری کریں گے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عوام کو فوڈ کارڈ پر کھانے پینے کی چیزیں کم قیمت پرملیں گی، بھوک مٹاؤ پرواگرام سےغذائی قلت اور بے روزگاری کا مقابلہ کیا جائے گا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا اور پنجاب کی حکومت نے پانی کا ایک بھی منصوبہ نہیں بنایا، ہمیں مستقبل میں پانی کے بڑے مسائل کو حل کرنا پڑے گا، ہم سمندر کے پانی کو میٹھا کر کے آپ تک پہنچائیں گے۔

لاول بھٹو زرداری نے کہا بی بی کا وعدہ نبھانا ہے، میں ان کے نامکمل مشن کو مکمل کرنا چاہتا ہوں، ہم غریب خواتین کو بلاسود قرضے دیں گے۔

پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ شہید ذوالفقار بھٹو اور بے نظیر نے جو وعدے کیے انھیں پورا کیا، اب جو وعدے بلاول بھٹو کر رہا ہے وہ انھیں پورا کرے گا، اگر عوام کا ساتھ ہو تو ملک کی تقدیر بدل دیں گے۔



متعللقہ خبریں