پاک فوج کے سربراہ نے عید سرحدی چوکی پر منائی

جنرل قمر جاید باجوہ نے پاک فوج کے  جذبے، لگن اور بلند حوصلوں کو سراہا اور فرائض کی انجام دہی کے دوران شہادت پانے والوں کو خراج تحسین پیش کی

993404
پاک فوج کے سربراہ نے عید سرحدی چوکی پر منائی

پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول پر جوانوں کے ساتھ عید منائی ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عید کے موقع پر  سرحدوں کا رخ کیا اور  وہاں پر متعین فوجی  جوانوں کے  ہمراہ  عید منائی ،  انہوں نے نمازِ عیدکے بعد  ملکی خوشحالی و امن کے لیے دعا کی۔

چیف آف آرمی اسٹاف نے مادر وطن کی حفاظت کے لیے پاک فوج کے  جذبے، لگن اور بلند حوصلوں کو سراہا اور فرائض کی انجام دہی کے دوران شہادت پانے والوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ  فوجی اپنے ملک  و عوام کی سلامتی  کی خاطر  اپنے گھروں اور اہل خانہ سے  دور عید مناتے ہیں، ہمیں اپنے گھر اور پیاروں سے دور بطور سپاہی عید منانے پر فخر ہونا چاہیے۔

 



متعللقہ خبریں