افغانستان کی طرف سے پاکستان کی چیک پوسٹوں پر حملہ

افغانستان کی سرحد کی طرف سے پاکستان کے علاقوں باجوڑ اور قمر الدین کی چیک پوسٹوں پر حملہ، ایف سی کے 4 اور پاک فوج کا ایک جوان زخمی

984812
افغانستان کی طرف سے پاکستان کی چیک پوسٹوں پر حملہ

افغانستان کی سرحد کی طرف سے پاکستان کے علاقوں باجوڑ اور قمر الدین کی چیک پوسٹوں پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ایف سی کے 4 اور پاک فوج کا ایک جوان زخمی ہو گیا ہے۔

پاک فوج کی طرف سے جوابی کاروائی  میں 6 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کا کام معمول کے مطابق جاری تھا کہ افغانستان کے سرحدی علاقے کی طرف سے پاکستان کی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا اور  باجوڑ اور بلوچستان کے علاقے قمر الدین میں دہشت گردوں نے فائرنگ کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق حملے میں ایف سی کے 4 اور پاک فوج کا ایک جوان زخمی ہو گیا ہے جبکہ جوابی کاروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

پاک فوج کا کہنا ہے کہ   باڑ لگانے والی ٹیموں پر حملے میں دہشتگردوں کو افغانستان کی معاونت حاصل تھی۔



متعللقہ خبریں