پاکستان متنازع کشن گنگا ڈیم کے خلاف عالمی بینک سے رجوع کرے گا

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں متنازع کشن گنگا ڈیم کے خلاف عالمی بینک سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا

974941
پاکستان متنازع کشن گنگا ڈیم کے خلاف عالمی بینک سے رجوع کرے گا

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں متنازع کشن گنگا ڈیم کے خلاف عالمی بینک سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری نے صحافیوں سے بات چیت میں کہا ہے کہ ہم عالمی بینک کے صدر کے سامنے سندھ طاس معاہدے ، کشن گنگا اور رتلے سمیت دیگر بھارتی منصوبوں کا معاملہ اٹھائیں گے۔

اعزاز چوہدری نے کہا کہ کشن گنگا ڈیم پر بھارت  کومتعدد تجاویز دی گئیں  اور کہا گیا کہ ڈیم کا ڈیزائن تبدیل کر دیں اس طرح سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی نہیں ہو گی لیکن پڑوسی ملک ہٹ دھرمی پر اڑا رہا اور یک طرفہ طور پر منصوبوں پر کام جاری رکھا۔

پاکستان کے سفیر نے کہا کہ ہم عالمی بینک کے صدر کو آگاہ کریں گے کہ بھارت کی جانب سے معاہدوں کی خلاف ورزی مسائل کا سبب بنے گی۔



متعللقہ خبریں