بیماری اور کھلاڑی دونوں نام ہیں پاکستان کی بربادی کا : شہباز شریف

شہبازشریف نے اپنے بیان میں کہا کہ دھرنے دےکر اور جھوٹ بول کر قوم کا وقت برباد کیا گیا، تبدیلی کے علمبرداروں نے خیبرپختونخوا کا حلیہ بگاڑ کررکھ دیاجبکہ سندھ اور خاص طور پر کراچی کو ہمیشہ ہی اکھاڑا بنایا گیا

958902
بیماری اور کھلاڑی دونوں نام ہیں پاکستان کی بربادی کا :  شہباز شریف

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہےکہ خیبر پختوخواہ کی وشنیوں کو نیازی اور  کراچی کی روشنیوں کو  ایم کیو ایم اور زرداری نے گل  کی ہیں۔ پاکستان کی سب سے بڑی بیماری آصف زرداری اور  نام نہاد کھلاڑی  عمران خان دونوں ہی پاکستان کی بربادی کے  موجب ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ اور سندھ خاص طور پر کراچی حالت  دیکھ کر  دل خون کے آنسو روتا ہے۔

شہبازشریف نے اپنے بیان میں کہا کہ دھرنے دےکر اور جھوٹ بول کر قوم کا وقت برباد کیا گیا، تبدیلی کے علمبرداروں نے خیبرپختونخوا کا حلیہ بگاڑ کررکھ دیا، صوبے میں میٹروبس کے نام پر شہر کو اکھاڑ کر رکھ دیا گیاہے، میٹرو بس پر تنقید کرنے والوں میں بڑے ترقیاتی منصوبے مکمل کرنے کی اہلیت ہی نہیں۔

پنجاب کےوزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کاکہناہےکہ زرداری اور نیازی عوامی خدمت کے جذبے سے عاری ہیں، دونوں نے خیبر پختونخوا اور سندھ میں عوام کے لئے کچھ نہیں کیا، تبدیلی کے علمبرداروں نے خیبرپختونخواہ کا حلیہ بگاڑ کر رکھ دیا ہے۔

لاہورسےجاری بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ انہوں نے روزِ اول سے عوام کی خدمت کو شعار بنایا ہے، ان کاماضی اور حال عوام کی خدمت سے عبارت ہے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ وہ 2018ء کے انتخابات میں کامیاب ہوکر عوام کی خدمت کا سفر آگے بڑھائیں گے۔

 



متعللقہ خبریں