کوئٹہ خودکش حملےکے نتیجے میں 6 پولیس اہلکار شہید، 7 زخمی

بلوچستان کا دارالحکومت کوئٹہ ایک گھنٹے میں تین دھماکوں سے لرز اٹھا،شام تقریباً ساڑھے چھ بجے ایئرپورٹ روڈ پر ایک خود کش حملہ آور نے پولیس کے ٹرک کے قریب خود کو دھماکے سے اڑالیا

958060
کوئٹہ خودکش حملےکے نتیجے میں 6 پولیس اہلکار شہید، 7 زخمی

کوئٹہ کے ائرپورٹ روڑ میں پولیس وین پر ہونے والے خود کشن دھماکے میں کم از کم 6 اہلکار شہید اور 7 زخمی ہوگئے ۔

بلوچستان کا دارالحکومت کوئٹہ ایک گھنٹے میں تین دھماکوں سے لرز اٹھا،شام تقریباً ساڑھے چھ بجے ایئرپورٹ روڈ پر ایک خود کش حملہ آور نے پولیس کے ٹرک کے قریب خود کو دھماکے سے اڑالیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا تھا کہ دو خود کش حملہ آروں نے کوئٹہ کے علاقے میاں غنڈی میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کی چیک پوسٹ کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم ایف سی اہلکاروں نے ناکام بنادیا۔

میاں غنڈی کے علاقے میں بھی ایف سی چیک پوسٹ پر خود کش حملہ آوروں نے فائرنگ کردی، دو دھماکے بھی ہوئے ۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ خود کش دھماکے میں چھ پولیس اہل کار شہید اور سات زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا، دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کوئٹہ میں دہشت گرد حملے کی سخت مذ مت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے حملے میں شہدا کے لواحقین کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور آئی جی بلوچستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی کہ وہ ملزمان کا سراغ لگا کر انھیں قانون کے شکنجے میں لایا جائے۔

گورنر اور وزیر اعلیٰ بلوچستان،وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور دیگر سیاسی رہنماؤں نے کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے زیاں پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے زیاں پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔



متعللقہ خبریں