غیر قانونی طریقے سے ترکی آنے والے پاکستانیوں کے لیے بُری خبر، ان کے ترکی پہنچنے کے تمام دروازے بند

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کے حکام   ترکی بھیجنے کا فیصلہ، ترک وزیر داخلہ کے اسلام آباد کے دورے کے بعد سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے اپنے ہم منصب سے پاکستانی مہاجرین کی غیر قانونی نقل و حمل پر بات چیت کی تھی

952300
غیر قانونی طریقے سے ترکی آنے والے پاکستانیوں کے لیے بُری خبر، ان کے ترکی پہنچنے کے تمام دروازے بند

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے انسانی اسمگلنگ پر قابو پانے کے لیےترکی میں  اپنا دفتر قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سلسلے میں وفاقی تحقیقاتی ادارے نے   اپنے 2 سینئر افسران   ترکی روانہ کیے ہیں  جہاں وہ حالات کا جائزہ لینے کے بعد دفتر  قائم کرسکیں گے۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کے حکام   ترکی بھیجنے کا فیصلہ، ترک وزیر داخلہ کے اسلام آباد کے دورے کے بعد سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے اپنے ہم منصب سے پاکستانی مہاجرین کی غیر قانونی نقل و حمل پر بات چیت کی تھی۔

ملاقات میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ ایف آئی اے دفتر کھولنے کی پیشکش کے لیے ٹیم جلد ترکی کا دورہ کرے گی۔

خیال رہے کہ پاکستان سمیت دیگر ممالک کے غیر قانونی مہاجرین یورپی ممالک میں جانے کے لیے ترکی کا راستہ اختیار کرتے ہیں۔

منصوبے کے تحت ڈپٹی ڈائریکٹر کے برابر کے عہدے کے ایف آئی حکام کو ترکی، ایران اور یونان میں اسٹاف کے ہمراہ تعینات کیا جائے گا 

 انسانی اسمگلنگ جو ایران اور ترکی کو اپنا راستہ بنا کر غیر قانونی تارکین وطن کو یورپ بھیجتے ہیں کا ایک منظم نیٹ ورک چل رہا ہے اور یورپ جانے کے خواہش مند زیادہ تر افراد پہلے بلوچستان کے ذریعے ایران میں داخل ہوتے ہیں جہاں سے انہیں ترکی لے جایا جاتا ہے اور پھر وہاں سے انہیں خطرناک کشتی کا سفر کرکے یونان لے جایا جاتا ہے۔

حکام نے امید کا اظہار کیا کہ ایران ترکی اور یونان میں ایف آئی اے کے دفاتر کے قیام سے غیر قانونی نقل و حمل اور انسانی اسمگلنگ پر قابو پایا جاسکے گا۔



متعللقہ خبریں