مقبوضہ کشمیر: بھارت کی ریاستی دہشت گردی، 8 کشمیری نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے ریاستی دہشت گردی کا  مظاہرہ کرتے ہوئے 8 نوجوانوں کو شہید کر دیا

941909
مقبوضہ کشمیر: بھارت کی ریاستی دہشت گردی، 8 کشمیری نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے ریاستی دہشت گردی کا  مظاہرہ کرتے ہوئے 8 نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے۔

اطلاع کے مطابق قابض فوج نے ضلع اسلام آباد اور شوپیاں میں آپریشن کے دوران 8 نوجوانوں کو شہید کر دیا جن میں سے 7 کی لاشیں شوپیاں کے ایک گاوں سےا ور ایک کی لاش ضلع اسلام آباد کے علاقے دیال گام سے ملی ہے۔

بھارتی فوج کا دعوی ہے کہ یہ نوجوان بھارتی فوج کے ساتھ جھڑپ کے دوران مارے گئے ہیں اور ان کا تعلق عسکریت پسند تنظیم حزب المجاہدین سے تھا  اور شہید نوجوانوں میں اعلیٰ مجاہد کمانڈرز بھی شامل ہیں۔

بھارتی مظالم اور بے گناہ نوجوانوں کی شہادت کے خلاف کشمیری عوام کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی اور احتجاجی مظاہرے  کئے۔

کٹھ پتلی حکومت نے احتجاجی مظاہروں میں شرکت  سے روکنے کے لئے انٹرنیٹ اور ٹرین سروس کو معطل کر دیا ہے۔



متعللقہ خبریں