بنوں میں خان صاحب بلاول کو دیکھ کر بےقابو ہوگئے اور ایک زوردار "چمی" لے لی: ویڈیودیکھئے

بلاول بھٹو زرداری جلسے کے دورا ن سٹیج پر براجمان ہونے کیلئے چلتے ہوئے آرہے تھے کہ ایک خان صاحب آئے اور انہوں نے اپنے دونوں ہاتھوں سے بلاول کا چہرہ تھاما اور گال پر زور دار ’چمی ‘لے ڈالی

937418
بنوں میں خان صاحب بلاول کو دیکھ کر بےقابو ہوگئے اور ایک زوردار "چمی" لے لی: ویڈیودیکھئے

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی انتخابات  کی تیاری شروع کر دی ہے اور وہ اسی تناظر میں پورے ملک کے دوروں کے ساتھ جلسے بھی کر رہے ہیں تاہم خیبر پختون خواہ کے شہر بنوں میں جلسے کے دوران بلاول کے ساتھ ایسا ’واقعہ‘ پیش آیا گیا کہ شائد انہوں نے اس کا اندازہ خوابوں میں بھی نہ کیا ہو گا تاہم اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر خوب دھوم مچا رکھی ہے ۔
خبر کے مطابق، بلاول بھٹو زرداری جلسے کے دورا ن سٹیج پر براجمان ہونے کیلئے چلتے ہوئے آرہے تھے کہ جیالے بھر پور جوش سے ان کا استقبال پھول اورہار پہنا کر رہے تھے تاہم ایسے میں ایک ’نوجوان بابا جی ‘ آئے اور انہوں نے اپنے دونوں ہاتھوں سے بلاول کا چہرہ تھاما اور گال پر زور دار ’چمی ‘لے ڈالی اس دوران بلاول نے اپنا چہرہ پیچھے کرنے کی بھی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہے تاہم بعد ازاں انہوں نے اپنے ہاتھ سے دائیں گال پر لگا ’تھوک‘ صاف کیا اور آگے چل دیئے ۔
ہر پارٹی کے کارکنان اپنے لیڈر سے بے پناہ محبت کرتے ہیں اور وہ اس کا اظہار مختلف طریقوں سے کرتے ہیں تاہم ہر طریقے میں ان کی محبت ہی شامل ہو تی ہے ۔

یاد رہے کہ حال ہی میں  گوجرانوالہ کے دورے کےدوران پاکستان تحریک انصاف کے کارکن نے اپنے لیڈر سے محبت کی انتہا دکھاتے ہوئے انہیں 40 تولے کا سونے کا تاج پہنایا تھا جسے عمران خان نے شوکت خانم کو عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں