پاکستان میں پہلی بارعمران خان، زرداری اورقادری ایک کنٹینرپرمسلم لیگ نون کےخلاف یکجا ہورہے ہیں

قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ہم آئین اور قانون كو ماننے والے لوگ ہیں، یہ لاتوں  كے بھوت ہیں باتوں سے ماننے والے نہیں، 16 جنوری كو اجلاس ہوگا جس میں  آئندہ كا لائحہ عمل طے كریں گے

888473
پاکستان میں پہلی بارعمران خان، زرداری اورقادری ایک کنٹینرپرمسلم لیگ نون کےخلاف یکجا ہورہے ہیں

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری  اور تحریک انصاف  کے چئیرمین   عمران خان نے  ڈاکٹر طاہر القادری کے احتجاج میں شرکت کا فیصلہ کرلیا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو كرتے ہوئے پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ 17 جنوری کو طاہر القادری کے احتجاج میں پیپلز پارٹی بھرپور شركت كرے گی، پنجاب كے حكمرانوں كو عہدہ چھوڑنے پر مجبور كریں گے، جسٹس باقر نجفی كی رپورٹ كی روشنی میں ذمہ داروں  كو سزا كا مطالبہ كریں گے جب کہ آصف زرداری اور عمران خان ایک ہی كنٹینر پر ہوں گے۔

قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ہم آئین اور قانون كو ماننے والے لوگ ہیں، یہ لاتوں  كے بھوت ہیں باتوں سے ماننے والے نہیں، 16 جنوری كو اجلاس ہوگا جس میں  آئندہ كا لائحہ عمل طے كریں گے، یہ احتجاج كسی سیاسی ایجنڈے كے لیے نہیں ہے اگر طاقت كے استعمال كی كوشش كی گئی تو پیپلز پارٹی جواب دینا جانتی ہے، ہم نہ ڈرنے والے ہیں نہ جھكنے والے، ہمار ا احتجاج پرامن ہوگا، پیپلز پارٹی  نے جب بھی احتجاج كیا جمہوریت كی مضبوطی كے لیے كیا۔

دونوں مخالف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے اپنی تقاریر اور میڈیا میں دعویٰ کیا ہے کہ ان کا مظاہرہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیر قانون رانا ثناء اللہ کے استعفے تک جاری رہے گا تاہم پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ 17 جنوری کو لاہور کے جلسے میں ان کی شرکت کا مقصد 2014 میں ماڈل ٹاؤن سانحے میں پولیس کی جانب سے فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہونے والوں سے اظہار یکجہتی کرنا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ آل پارٹی کانفرنس کے بعد بنائی گئی کمیٹی نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ 17 جنوری سے ملک بھر میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت اور اسے جماعت کے عہدہ دینے کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔

ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ 7 رکنی ایکشن کمیٹی بھی قائم کردی گئی ہے جو ان مظاہروں کے انتظامات کرے گی۔

اس کمیٹی میں پیپلز پارٹی کے قمر الزمان کائرہ، تحریک انصاف کے علیم خان، مسلم لیگ (ق) کے کامل علی آغا، عوامی تحریک کے خرم نواز گنڈا پور، مجلس وحدت المسلمین کے ناصر شیرازی، جماعت اسلامی کے لیاقت بلوچ کے علاوہ شیخ رشید بھی شامل ہیں۔

تمام جماعتوں کے سربراہان کو مظاہرے کے پہلے دن شرکت کی دعوت دی گئی ہے اور یہ پہلی مرتبہ ہوگا کہ پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ایک اسٹیج پر موجود ہوں گے۔

 

 



متعللقہ خبریں