پاکستان :ٹریفک حادثے میں سابق چیئر مین جوائنٹ چیف آف اسٹاف ہلاک

چکری کے قریب موٹروے پر ٹریفک حادثے میں سابق چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل (ر) خالد شمیم وائیں اپنے دوست سمیت جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ ان کا بیٹا اور ڈرائیور شدید زخمی ہیں

878811
پاکستان :ٹریفک حادثے میں سابق چیئر مین جوائنٹ چیف آف اسٹاف ہلاک

چکری کے قریب موٹروے پر ٹریفک حادثے میں سابق چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل (ر) خالد شمیم وائیں اپنے دوست سمیت جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ ان کا بیٹا اور ڈرائیور شدید زخمی ہیں۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق جنرل خالد شمیم وائیں اپنے دوست زبیر ، بڑے بیٹے اور ڈرائیور کے ہمراہ لاہور جا رہے تھے کہ چکری کے مقام پر ان کی لینڈ کروزر کا ٹائر پھٹ گیا۔ ٹائر پھٹنے کے بعد گاڑی قلابازیاں کھاتی ہوئی کافی دور تک گئی اور اس میں سوار چاروں افراد شدید زخمی ہوگئے۔
موٹروے پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل کیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے سابق چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل (ر) خالد شمیم وائیں اور ان کا قریبی دوست زبیر جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کا بڑا بیٹا اور ڈرائیور شدید زخمی ہیں جنہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ 
دوسری جانب آئی ایس پی آر نے بھی اس افسوسناک حادثے میں جنرل خالد شمیم وائیں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے۔



متعللقہ خبریں