کوئٹہ حملے کا مقصد مذہبی تقسیم کو ہوا دینا ہے : جنرل قمرجاوید باجوہ

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کوئٹہ میں چرچ پرحملے کی مذمت  کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ حملے میں مسیحی بھائیوں کونشانہ بنایا گیا جس کا مقصد مذہبی تقسیم کوہوا دینا

870304
کوئٹہ حملے کا مقصد مذہبی تقسیم کو ہوا دینا ہے : جنرل قمرجاوید باجوہ

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ   نے کہا ہے کہ کوئٹہ حملے کا مقصد مذہبی تقسیم کو ہوا دینا ہے جب کہ ایسے گھناؤنے حملوں کا ثابت قدمی سے مقابلہ کریں گے۔

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کوئٹہ میں میتھوڈسٹ چرچ پر  دہشت گرد حملے کے نتیجے میں  9 افراد کی ہلاکت   کے واقعے کی مذمت  کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ حملے میں مسیحی بھائیوں کونشانہ بنایا گیا جس کا مقصد مذہبی تقسیم کوہوا دینا اور تفرقہ ڈالنا ہے جب کہ حملے کا مقصد کرسمس کا جشن پھیکا کرنے کی بھی کوشش ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی قابل تعریف ہے۔ ہم دہشت گردی کے خلاف متحد اورثابت قدم ہیں اور ایسے گھناؤنے حملوں کا ثابت قدمی سے مقابلہ کریں گے۔

 یاد رہے کہ  اتوار کے روز کوئٹہ میں  میتھوڈسٹ چرچ پر  دہشت گرد حملے کے نتیجے میں  9 افراد جاں بحق اور 57 زخمی ہوگئے ہیں ۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جبکہ متعدد افراد کی حالت تشویش ناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔



متعللقہ خبریں