سانحہ پشاور کو آج 3 برس بیت چکے ہیں

دہشت گردوں نے 16 دسمبر سن 2014 کو پشاور آرمی پبلک اسکول پر دھاوا بولتے ہوئے ایک سو سے زاَئد معصوم بچوں اور اساتذہ کو بڑی بے دردی سے شہید کر دیا تھا

869614
سانحہ پشاور کو آج 3 برس بیت چکے ہیں

پشاور میں آرمی پبلک سکول سانحہ کو تین برس بیت چکے ہیں، لیکن  قوم کے دل پر کیے گئے زخم آج بھی پہلے دن کی طرح تازہ ہیں۔  

اس موقع پر ملک کے مختلف شہروں میں تقریبات کا اہتمام کرتے ہوئے  شہداء پشاور کی یاد میں شمعیں روشن کی جارہی ہیں۔ جبکہ مختلف سیمینارز اور تقریبات میں آرمی پبلک اسکول پشاور کے معصوم شہداء کو خراج عقید ت پیش کیا جائے گا اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سرگرم عمل پاک فوج اور شہداء کے لواحقین سے یکجہتی کا اظہار کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ 16 دسمبر 2014 کو پشاورمیں آرمی پبلک اسکول پردہشت گردوں نے حملہ کرتے ہوئے  معصوم بچوں کونشانہ بنایا اور100 سے زیادہ طلباء کو  بڑی بے دردی اور سفاکانہ طریقے  سے شہید کر دیا تھا۔ شہدا کے والدین آج بھی صدمے سے نڈھال ہیں، جن والدین کے بچے بچ گئے وہ بھی اس ہولناک دن کوفراموش نہیں کرسکے، دہشت گردوں نے اسکول پرحملہ کرکے علم کی شمع بجھانا چاہی لیکن قوم کے حوصلے پست نہ ہوئے۔

پاک قوم نے اس المیہ کے بعد  نئے عزم کے ساتھ دہشتگردوں کا مقابلہ کرنے کی ٹھانی جبکہ حکومت نے بھی انسداد دہشت گردی کے لئے قومی ایکشن پلان شروع کیا۔

 دہشت گردوں نے مستقبل کے معماروں کونشانہ بنا کرملک اورسیکیورٹی اداروں کا حوصلہ توڑنے کی کوشش کی لیکن ملک بھرمیں جاری تعلیمی سرگرمیاں ملک دشمنوں کو پیغام دے رہی ہیں کہ قوم کےعزم میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، شہداکی  قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

 



متعللقہ خبریں