قبل از وقت الیکشن کی بات صرف قیاس آرائی ہے: وزیراعظم حاقان عباسی

شاہد خاقان عباسی نے برطانیہ سے وطن واپسی سے قبل مانچسٹر ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ مقررہ وقت پر عام انتخابات چاہتی ہے تاہم قبل از وقت الیکشن کی بات قیاس آرائی کے سوا کچھ نہیں

842193
قبل از وقت الیکشن کی بات صرف قیاس آرائی ہے: وزیراعظم حاقان عباسی

 وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ قبل از وقت الیکشن کی بات صرف قیاس آرائی ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے برطانیہ سے وطن واپسی سے قبل مانچسٹر ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ مقررہ وقت پر عام انتخابات چاہتی ہے تاہم قبل از وقت الیکشن کی بات قیاس آرائی کے سوا کچھ نہیں۔

انتخابات سے قبل نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے مطابق نئی حلقہ بندیوں کیلیے آئینی ترمیم لازم ہے جس کے لیے مشاورت کی جائے گی۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ این آر او کی سیاست ہم نہیں کرتے اور نہ ہی اس کا سہارا لیں گے۔

یاد رہے عمران خان   اپنے مختلف جلسوں میں    کئی بار قبل از وقت کا مطالبہ کرچکے ہیں جبکہ اپویشن کی کئِ ایک جماعتیں قبل از وقت انتخابات سے متعلق  عمران  خان کے مطالبے سے متفق نہیں ہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ مارچ 2018 تک اسلام آباد ایئرپورٹ مکمل طور پر کام  کرنا شروع کردے گا۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی اس  انٹر نیشنل ائیر پورٹ کا افتتاح کرتے  ہوئے  اسلام اور روالپنڈی کے عوام کو  بھی  دیگر انٹر نیشنل ائیر پورٹس کی سہولتیں فراہم کردی جائیں گی۔



متعللقہ خبریں