مریم نواز کی وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اورحمزہ شریف سےملاقات، الیکشن2018 پرمشترکہ کام کرنے پراتفاق

ذرائع کے مطابق تینوں رہنمائوں کے درمیان اس بات پر اتفاق ہوا کہ جمہوریت کو ہر صورت چلنا چاہیے اور اس کیلئے تمام لوگوں کو یک جان ہو کر کام کرنا ہو گا

829465
مریم نواز کی وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اورحمزہ شریف سےملاقات، الیکشن2018 پرمشترکہ کام کرنے پراتفاق

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ماڈل ٹاؤن کی رہائش گاہ پر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف  اور رکن قومی اسمبلی حمزہ شہبازشریف سے ملاقات کی ہے۔

اس موقع پر وزیر اعلٰی نے مریم نواز اور اپنے صاحبزادے حمزہ شہباز کو ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنے کی ہدایت کی۔

ذرائع کے مطابق تینوں رہنمائوں کے درمیان اس بات پر اتفاق ہوا کہ جمہوریت کو ہر صورت چلنا چاہیے اور اس کیلئے تمام لوگوں کو یک جان ہو کر کام کرنا ہو گا۔

ملاقات کے دوران وزیر اعلٰی نے دونوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اداروں کے درمیان محاذ آرائی کسی صورت ملک اور قوم کے مفاد میں نہیں لہذا تصادم سے گریز کیا جائے ،ایسے بیانات بھی نہ دئیے جائیں جس سے غلط فہمیاں پیدا ہونے کے امکانات ہوں۔ ملک کسی بھی ایڈونچر کا متحمل نہیں ہو سکتا ۔ مسلم لیگ ن نے ماضی میں عدالتوں کا احترام کیا اور اب بھی کریں گے ۔

 وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ 2018 انتخابات کا سال ہے اور پوری مسلم لیگ ن متحد ہو کر عوام کی عدالت میں جائے گی اور خدا نے چاہا تو سرخرو بھی ہو گی۔ شہباز شریف نے دونوں رہنماؤں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جب اور جہاں ضرورت ہو میاں نواز شریف سے فوری مشاورت کی جائے ۔ ذرائع نے دعویٰ کیا کہ ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی اور اس بات کا اعادہ بھی کیا گیا کہ جلد ناراض کارکنوں سے مل کر انہیں منایا جائے گا۔

ادھر مریم نواز نے ملاقات سے متعلق اپنے ایک ٹویٹ میں کہاکہ انکل شہباز سے ملاقات کو مختلف رنگ دے دیا گیا، انکل شہبازکوسلام کرنے اورچائے پینے گئی تھی،حمزہ اور سلمان بھائی سے بھی ملاقات اچھی تھی،شریف خاندان میں دراڑیں ڈالنے والے ہمیشہ کی طرح ناکام ہوں گے ۔



متعللقہ خبریں