خطے میں امن و امان کے قیام مین پاکستان نے مرکزی کردار ادا کیا ہے: احسن اقبال

واشنگٹن میں سکول آف ایڈوانس اسٹڈیزکےزیراہتمام طلبہ سے خطاب کرتےہوئے وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا ہےکہ افغانستان سے سوویت یونین کی پسپائی کےبعد عالمی برادری ہاتھ جھاڑکرچلی گئی جب کہ مغربی دنیا کو کمیونزم کے خلاف ٹرافی مل گئی اورپاکستان آج تک کانٹے چن رہا ہے

825485
خطے میں امن و امان کے قیام مین پاکستان  نے مرکزی کردار ادا کیا ہے: احسن اقبال

وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ خطے میں امن و استحکام کے لئے پاکستان نے بڑا کردار ادا کیا ہے، پاکستان میں آپریشنز کے باعث دہشت گردی پر قابو پایا ہے ، ہم 2013ءوالی پالیسیاں جاری رکھے ہوئے ہیں، گزشتہ4سالوں میں دہشت گردی کیخلاف بے شمارکامیابیاں حاصل کی گئیں،پاکستان 2013 ءکے مقابلے میں 2017ءمیں زیادہ محفوظ ملک ہے۔

واشنگٹن میں سکول آف ایڈوانس اسٹڈیز کے زیر اہتمام طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ  افغانستان سے سوویت یونین کی پسپائی کے بعد عالمی برادری ہاتھ جھاڑ کر چلی گئی جب کہ مغربی دنیا کو کمیونزم کے خلاف ٹرافی مل گئی  اور پاکستان آج تک کانٹے چن رہا ہے۔ افغان سرزمین کو پرامن بنانے کےلیے علاقے کے ممالک اور عالمی طاقتوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خوددار ملک ہے اس لیے الزام اور اعتماد ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ پاکستان کسی دوسرے کی جنگ نہیں لڑرہا بلکہ ہم اپنے مستقبل کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

 امن کے ذریعے ترقی اور خوشحالی کی جنگ ہے اور حکومت پاکستان کے اقتصادی وژن کی بنیاد خطے میں امن و استحکام کی بحالی پر ہے۔ سی پیک خطے میں ممالک کے مابین باہمی روابط کو مضبوط کرنے کےلیے مؤثر کردار ادا کرے گا جب کہ  یہ منصوبہ خطے میں باہمی روابط مضبوط بنانے کا موجب بھی ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک کا منصوبہ کسی کے خلاف نہیں بلکہ پاکستان اور بالخصوص خطے کے عوام کی بہتری کے لئے ہے۔ میں امریکہ میں عالمی بینک کی میٹنگ میں شریک ہونے کے لئے آیا ہوں ۔ پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ افغان وار کے دوران جب روس افغانستان سے چلا گیا تو اس وقت امریکہ اور دیگر عالمی طاقتیں ہاتھ جھاڑ کر چلی گئیں جبکہ پاکستان35 لاکھ افغان مہاجرین کا بوجھ تنہابرداشت کرتارہا اور اس وقت جو صورت حال ہمارے سامنے ہے وہ ہماری پیدا کردہ ہر گز نہیں ہے۔ افغانستان سے روسی انخلاءکے بعد اقوام عالم نے خطے کی جانب دھیان نہیں دیا اور آج ہم سے کہاجاتاہے کہ ان حالات کاتنہامقابلہ کریں، ایسا ہمارے لئے ممکن نہیں ہے اوریہ سراسرناانصافی ہے۔

اس وقت پاکستان نے ضرب عضب اور رد الفساد کے تحت دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے اور آج جو کچھ کر رہے ہیں ، وہ کسی کو خوش کرنے کے لئے نہیں بلکہ اپنے ملک کو محفوظ بنانے کے لئے کر رہے ہیں۔ 
 

 



متعللقہ خبریں