فتح پور درگاہ پر خود کش حملے سے ہلاکتوں کی تعداد 24 ہو گئی

"دہشت گردی کا کوئی دین و ایمان نہیں ہوتا، ہم شر پسندوں کو امن کے ماحول  کو بگاڑنے کی اجازت نہیں دی جائیگی، وزیر اعظم پاکستان

822252
فتح پور درگاہ پر خود کش حملے سے ہلاکتوں کی تعداد 24 ہو گئی

 

گزشتہ روز صوبہ بلوچستان    کی ایک درگاہ پر ہونے والے  خود کش حملے سے ہلاک شدگان کی تعداد 24 تک ہو گئی ہے۔

محکمہ پولیس نے اعلان کیا ہے کہ جل مگسی کی فتح پور درگاہ  پر  حملے کے دوران شدید زخمی ہونے والے 4 افراد  کے بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہونے سے ہلاکتوں کی تعداد 24 ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ داعش نے اس حملےح کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

پاکستانی  وزیر اعظم شاہد خاقان  عباسی نے اس مذموم حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ "دہشت گردی کا کوئی دین و ایمان نہیں ہوتا، ہم شر پسندوں کو امن کے ماحول  کو بگاڑنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔  حکومت اس حملے کا منہ توڑ جواب دے گی۔"



متعللقہ خبریں