وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس

کابینہ نے لاہور اور ملتان میں انشورنس ٹربیونلز کے قیام کی منظوری دی۔ اجلاس نے ایئر مارشل احمر شہزاد کی پاکستان ایرو ناٹیکل کمپلیکس بورڈ کامرہ کے چیئرمین کی حیثیت سے تقرری کی بھی منظوری دی

819735
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس

 وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وزیراعظم آفس میں منعقد ہوا۔

 وفاقی کابینہ نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کارپوریشن لمیٹڈ کو پاکستان سٹاک ایکسچینج کی 0.1 فیصد کی قابل ادائیگی فیس اور اضافی حصص کے اجراءپر سیکورٹی اینڈ ایکسیچنج کمیشن آف پاکستان (پی ایس ایکس) کی 10 فیصد کی سپروائزری قابل ادائیگی فیس سے استثنیٰ دینے کیلئے ایوی ایشن ڈویژن کی تجویز کی منظوری دی۔

 کابینہ نے لاہور اور ملتان میں انشورنس ٹربیونلز کے قیام کی منظوری دی۔ اجلاس نے ایئر مارشل احمر شہزاد کی پاکستان ایرو ناٹیکل کمپلیکس بورڈ کامرہ کے چیئرمین کی حیثیت سے تقرری کی بھی منظوری دی۔ کابینہ نے کسٹم اپیلٹ ٹربیونل بنچ II لاہور کے جوڈیشل ممبر (بی ایس 21) عمر ارشد حکیم کے کنٹریکٹ میں مزید دو سال کے عرصہ میں توسیع کی بھی منظوری دی۔ کابینہ نے وزارت قانون و انصاف ڈویژن کی طرف سے جج بینکنگ کورٹ I حیدرآباد منو مال خاگیجہ کی سندھ ہائی کورٹ میں واپسی اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سیّد نصیر الدین شاہ کی جج بینکاری کورٹ I حیدرآباد میں تقرری کی منظوری دی۔ کابینہ نے 22 ستمبر 2017ءکو قانونی مقدمات نمٹانے کیلئے کابینہ کمیٹی کے اجلاس کی سفارشات بھی توثیق کی۔ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 14 ستمبر 2016ءکو منعقدہ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی بھی توثیق کی گئی۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ کابینہ ارکان اپنے اپنے محکموں کی کارکردگی کا ہفتہ وار جائزہ لیں اور اس حوالے سے وزیراعظم آفس کو بھی آگاہ رکھیں، وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مختلف ملکوں کے ساتھ تعاون کی یاداشتوں کی منظوری دی گئی۔



متعللقہ خبریں