بھارت جنوبی ایشیاء میں دہشت گردی کی ماں ہے: ملیحہ لودھی

کشمیر بھارت کا حصہ نہیں ہے بلکہ اس پر بھارتی قبضہ غیر قانونی ہے اور یہی نہیں بھارت کا حکمران گجرات میں مسلمانوں کے قتل عام میں ملوث رہا ہے: ملیحہ لودھی

812932
بھارت جنوبی ایشیاء میں دہشت گردی کی ماں ہے: ملیحہ لودھی

پاکستان کی اقوام متحدہ کے لئے مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی  میں بھارت کی وزیر خارجہ سشما سوراج کو منہ توڑ جواب  دیتے ہوئے کہا ہے کہ "بھارت جنوبی ایشیاء میں دہشت گردی کی ماں ہے"۔

جنرل اسمبلی سے خطاب میں ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ بانی پاکستان قائد اعظم  محمد علی جناح پر تنقید کرنے والوں کے ہاتھ گجرات میں مسلمانوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں اور بھارت میں کوئی بھی اقلیت محفوظ نہیں ہے۔

کشمیر کے موضوع پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر بھارت کا حصہ نہیں ہے بلکہ اس پر بھارتی قبضہ غیر قانونی ہے اور یہی نہیں بھارت کا حکمران گجرات میں مسلمانوں کے قتل عام میں ملوث رہا ہے۔

بھارت کو جنوبی ایشیاء میں دہشت گردی کا سرپرست اعلیٰ قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت دہشت گردی کو ریاستی ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کر تا ہے۔

ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان تمام مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے چاہتا ہے لیکن اس کے لئے بھارت کو دہشت گردی کی اور پاکستان پر بہتان تراشی کی پالیسی ترک کرنا ہو گی۔

انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارت کو سیز فائر کی خلاف ورزی سے روکے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کا  اقوام متحدہ کی قرار دادوں سے انکار کھُلی جارحیت ہے۔



متعللقہ خبریں