بے نظیر قتل اور اس کیس سے میرا کوئی تعلق نہیں، پرویز مشرف

پاکستان کی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم دیا تھا اور  اس کے ساتھ ساتھ  انہیں اشتہاری قرار  دے دیا تھ

800360
بے نظیر قتل اور اس کیس سے میرا کوئی تعلق نہیں، پرویز مشرف

پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف  نے کہا ہے کہ بے نظیر قتل کیس میں میرے خلاف امریکی لابیسٹ مارک سیگل کے بے معنی بیان کے علاوہ کوئی ثبوت  موجودہ نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ  یہ مقدمہ مکمل طور پر بے بنیاد، جھوٹ اور خود ساختہ ہے۔

یاد رہے کہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت  نے بے نظیر قتل  مقدمے  کا فیصلہ  صادر کرتے  ہوئے سابق صدر پرویز مشرف کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم دیا تھا اور  اس کے ساتھ ساتھ  انہیں اشتہاری قرار  دے دیا تھا۔

اس فیصلے پر  پرویزمشرف نے اپنے  رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انسداد دہشت گردی عدالت میں دیا گیا فیصلہ میرے خلاف نہیں، میرا مقدمہ داخلِ دفتر ہے ، میں  صحت یابی کے بعد پاکستان لوٹ کر مقدمے کا سامنا کروں گا۔

ان کا کہنا ہے  کہ میری جائیداد کی قرقی کے حوالے سے تمام عدالتی معاملہ میری قانونی ٹیم بڑی  باریک بینی  اور تفصیلی طور پر دیکھ رہی ہے، تمام  تر صورتحال کے بغور  جائزے کے بعد  ہم  قانونی چارہ جوئی  کریں گے۔

پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ بے نظیر قتل کیس کے ساتھ  میرا کوئی تعلق نہیں اور نا ہی اس قتل سے میرا کوئی مفاد وابستہ تھا۔ میرے خلاف سیاسی بنیادوں پر دائرہ کردہ  یہ مقدمہ مکمل طور پر بے بنیاد، جھوٹ اور خود ساختہ ہے،  عدالت کے پاس  اس  حوالے سے کوئی ٹھوس ثبوت بھی نہیں۔

 



متعللقہ خبریں