نیب نے نواز شریف، حسن اور حسین نواز کو 18 اگست کو لاہور

تفصیلات کے مطابق نیب نے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے دونوں صاحبزادوں حسن  اور حسین نواز کو 18اگست کو طلب کر نے کا فیصلہ کیا ہے جس میں عزیزیہ سٹیل ملز کیس کے حوالے سے بیانات ریکارڈ کئے جائیں گے

791503
نیب نے نواز شریف، حسن اور حسین نواز کو 18 اگست کو لاہور

نیب نے نواز شریف، حسن اور حسین نواز کو 18 اگست کو لاہور آفس میں پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔

تفصیلات کے مطابق نیب نے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے دونوں صاحبزادوں حسن  اور حسین نواز کو 18اگست کو طلب کر نے کا فیصلہ کیا ہے جس میں عزیزیہ سٹیل ملز کیس کے حوالے سے بیانات ریکارڈ کئے جائیں گے ۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر کی سربراہی میں نیب کی ٹیم عزیزیہ سٹیل ملز کیس میں بیانات ریکارڈ کرے گی۔ سپریم کورٹ نے نیب کو شریف برادران کے خلاف 3 ریفرنسز تیار کرنے کی ہدایت کی تھی جن میں سے ایک ریفرنس عزیزیہ سٹیل ملز پر دائر کیا جانا ہے۔ دیگر دو ریفرنسز شریف فیملی کے لندن فلیٹس اور 16 آف شور کمپنیوں سے متعلق تیار کئے جائیں گے۔

نیب نے پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد نواز شریف اور ان کے دونوں صاحبزادے حسن اور حسین نواز کو 18اگست کوراولپنڈی آفس میں طلبی کے سمن جاری کر دیئے ہیں جبکہ وزیر خزا نہ اسحاق ڈار اور طارق شفیع کو لاہور میں نیب کے دفتر 23اگست  کو طلب کیا گیا ہے ، شریف خاندان کے خلاف دو مشترکہ تحقیقاتی ٹیموں نے کام کا آغاز بھی کر دیا ہے ۔

نیب کی جانب سے پانامہ کیس  فیصلے میں سپریم کورٹ کی طرف سے دیئے گئے حکم پر شریف خاندان کے خلاف  ریفرنسز تیار کئے جا رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب راولپنڈی شریف فیملی کی11 کے قریب کمپنیوں کی تحقیقات کرے گی ۔

دوسری طرف نیب لاہور نے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کے خلاف  بھی ریفرنس تیار کرتے ہوئے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس اور اسحاق ڈار کے دیگر  اثاثوں کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے،نیب نے سیکیورٹیزایکسچینج کمیشن آف پاکستان سے اسحاق ڈاراوران کے بچوں کی 7کمپنیوں کاریکارڈ 23 اگست  کوطلب کرلیاہے ۔  نیب نے ایس ای سی پی حکام کو23اگست کولاہورطلب کرتے ہوئےانہیں اپنے ساتھ اسحاق ڈار  اوران کی اہلیہ ،  2بچوں اوربہوؤں کی کمپنیوں کاریکارڈلانے کوکہاہے ۔



متعللقہ خبریں