وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کراچی پہنچ گئے، سلامتی کی صورتِ حال کا جائزہ

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی آج پاک فضائیہ کے خصوصے طیارے سے ایک روزہ دورہ پر کراچی پہنچے، ائر پورٹ پر گورنر سندھ محمد زبیر اوروزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور دیگر حکام نے ان کا استقبال کیا۔ ان کے وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال بھی ہمراہ تھا

788701
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی  کراچی پہنچ گئے،  سلامتی کی صورتِ حال  کا جائزہ

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ایک روزہ دورہ پر کراچی پہنچ گئے۔ انہوں نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

 تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی آج پاک فضائیہ کے خصوصے طیارے سے ایک روزہ دورہ پر کراچی پہنچے، ائر پورٹ پر گورنر سندھ محمد زبیر اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور دیگر حکام نے ان کا استقبال کیا۔ ان کے وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال بھی ہمراہ تھے۔ ائر پورٹ سے وزیر اعظم بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پہنچے جہاں انہوں نے مزار قائد پر حاضری دی۔پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

فاتحہ خوانی کے بعد وزیراعظم نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے۔ انہوں نے لکھا کہ برصغیر کے مسلمانوں کے لیے الگ اسلامی ریاست کی کامیاب جدوجہد کی گئی، قائداعظم محمدعلی جناح کی قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت علیحدہ مملکت کا قیام ممکن ہوا، بابائے قوم کے مزارپرآنا قابل عزت وفخر ہے، میں پاکستان کو پرامن، خوشحال بنانے کے لیے انتھک محنت کروں گا۔

وزیراعظم کی گورنرسندھ محمد زبیر سے ون آن ون ملاقات ہوئی جس میں سندھ کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں کراچی میں جاری وفاقی منصوبوں سے متعلق گورنر نے وزیراعظم کو بریفنگ دی۔

ایم کیو ایم کے وفد نے ڈاکٹر فاروق ستار کی سربراہی میں وزیر اعطم سے ملاقات کی اور شہر کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ تمام سیاسی قوتیں مشترکہ طور پر سکیورٹی اور کاروباری صورتحال کو مزید بہتر بنائیں۔



متعللقہ خبریں