سابق صدر پرویز مشرف کا جے آئی ٹی کے اراکین کو خراجِ تحسین

سابق صدر پرویز مشرف نے کہا کہ   جے آئی ٹی  کے ممبران  نے بہت ایمانداری اور محنت سے کام کیا، وقت آ گیا ہے کہ پاکستان کو لوٹنے اور اپنی تجوریاں بھرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے

771974
سابق صدر پرویز مشرف کا جے آئی ٹی کے اراکین  کو خراجِ تحسین

 پاکستان کے سابق صدر  پرویز مشرف نے دبئی  میں ایک بیان دیتے ہوئے جے آئی ٹی کے ممبران کو خراجِ تحسین پیش  کیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ   جے آئی ٹی  کے ممبران  نے بہت ایمانداری اور محنت سے کام کیا، وقت آ گیا ہے کہ پاکستان کو لوٹنے اور اپنی تجوریاں بھرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔

 اْمید کرتا ہوں کہ جے آئی ٹی کی طرح عدالت بھی انصاف کے تقاضوں کو پورا اور عوام کی توقعات پر پورا اْترے گی۔

سابق  صدر  پرویز مشرف نے کہا کہ پاکستان میں مزید صوبے بننے چاہئیں تاکہ انتظامی مسائل حل ہو سکیں اور فیڈریشن مضبوط ہو، عمران خان کو چاہئے باقی پارٹیز کو ساتھ ملائے اور سب سے پہلے پاکستان کے اصول کو مدِ نظر رکھے ۔

 پرویز مشرف نے مزید کہا کہ مجھے میرے والدین نے سکھایا کہ کبھی حرام کے پاس نہیں جانا، حلال رزق کمانا عین عبادت ہے ، مجھے اپنی گزاری ہوئی پوری زندگی پر فخر ہے کہ کبھی ایک روپیہ بھی حرام نہیں کمایا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی تاریخ کے اہم موڑ سے گزررہا ہے ، وقت آ گیا ہے کہ ن لیگ کے ساتھ ساتھ تمام پارٹیز کے کرپٹ لوگوں کا احتساب کیا جائے ۔ اللہ تعالیٰ پاکستان کو ان جھوٹے اور کرپٹ سیاست دانوں سے نجات دلائے ۔

انہوں نے کہا کہ  جیسے ہی حالات سازگار ہوئے وہ پاکستان  جاکر قوم کی خدمت کریں گے۔



متعللقہ خبریں