بھارت کشمیر میں کیمیاوی تھیار استعمال کررہا ہے: ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ مقبوضہ وادی میں کئی نوجوانوں کی مسخ شدہ لاشیں ملی ہیں۔ کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال انسانی حقوق کی سنگین ترین خلاف ورزی ہے

766417
بھارت کشمیر میں کیمیاوی تھیار استعمال کررہا ہے: ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے اقوام متحدہ سے مقبوضہ کشمیر میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا کا کشمیری رہنماؤں کودہشت گرد قرار دینا بلا جواز ہے۔

تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ نے اقوام متحدہ سے مقبوضہ کشمیر میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال اور ان کے باعث نہتے کشمیریوں کی ہلاکت کی تحقیقات کرنے کا مطالبہ کردیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ مقبوضہ وادی میں کئی نوجوانوں کی مسخ شدہ لاشیں ملی ہیں۔ کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال انسانی حقوق کی سنگین ترین خلاف ورزی ہے

ان کا کہنا تھا کہ امریکا کا کشمیری رہنماؤں کو دہشت گرد قرار دینا بلا جواز ہے۔ امت مسلمہ کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش ہے۔

یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے نہتے کشمیریوں کے خلاف کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال گزشتہ روز دیکھنے میں آیا جب قابض فوج نے کشمیری نوجوانوں اور کشمیریوں کے گھروں کو کیمیائی ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق گزشتہ 3 روز میں شہید کیے گئے 4 نوجوانوں پر کیمیائی ہتھیار استعمال کیے گئے۔

بھارتی فوج نے پیر کے روز ان چاروں گھروں کو ضلع پلوامہ میں کیمیکل سے تباہ کردیا تھا جبکہ 3 نوجوانوں کفایت احمد، جہانگیر خاندے اور فیصل احمد کی لاش بھی تباہ شدہ گھروں کے ملبے سے نکالی گئی۔

بعد ازاں اسی علاقے میں ایک اور نوجوان پر قابض فوج نے گاڑی چڑھا کر اسے شہید کردیا۔



متعللقہ خبریں