پاک فوج ہر طرح کے خطے سے نمٹنے کی اہل ہے، نواز شریف
ہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کے دوران پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں اور تربیتی امور سے انہیں آگاہی فراہم کی
763423
وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ پاک افواج وطن عزیز کو در پیش کسی بھی خطرے سے نمٹنے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہیں۔
پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کے دوران پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں اور تربیتی امور سے انہیں آگاہی فراہم کی۔
وزیر اعظم نے پاک فضائیہ کی پیشہ وارا نہ اہلیت و صلاحیت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہماری مسلح افواج کی طاقت کسی بھی دوسرے ملک کی طاقت سے کم نہیں اور یہ بلند جذبے اور صلاحیتوں کی بدولت وطن عزیز کو درپیش کسی بھی خطرے کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کی اہل ہیں۔ اس ملاقات میں پاک فضائیہ کی مستقبل کی ترقیاتی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔