عید کا تہوار،پاکستان میں ماحول سوگوار

گزشتہ روزبہاولپور کے قریب آئل ٹینکر میں آتشزدگی سے 140 افراد جبکہ اس سے تین روز قبل ملک کے مختلف علاقوں میں دہشت گرد واقعات میں لگ بھگ 80 افراد کی ہلاکت کی وجہ سے پاکستان میں عید نسبتاً سادگی سے منائی جا رہی ہے

759720
عید کا تہوار،پاکستان میں ماحول سوگوار

گزشتہ روز  بہاولپور کے قریب آئل ٹینکر میں آتشزدگی سے 140 افراد جبکہ اس سے تین روز قبل ملک کے مختلف علاقوں میں دہشت گرد واقعات میں لگ بھگ 80 افراد کی ہلاکت کی وجہ سے پاکستان میں عید نسبتاً سادگی سے منائی جا رہی ہے۔

تمام چھوٹے بڑے شہروں میں نماز عید کے اجتماعات کے علاوہ تفریح گاہوں اور عوامی مقامات پر سکیورٹی کو مزید بڑھا دیا گیا ہے۔

ضلع بہاولپور میں پیش آنے والے ہولناک  واقعے کے باعث وزیراعظم نواز شریف اپنا نجی غیر ملکی دورہ مختصر کر کے آج  صبح وطن واپس پہنچ گئے اور بہاولپور میں متاثرہ خاندانوں اور زخمیوں کی عیادت کی۔

یاد رہے کہ  گزشتہ روز  احمد پور شرقیہ کے قریب ایک آئل ٹینکر الٹ جانے سے اس میں سے بہنے والے تیل کو جمع کرنے کے لیے قریبی آبادیوں سے لوگوں کی ایک بڑی تعداد یہاں پہنچی تھی کہ اسی دوران ٹینکر میں زوردار دھماکہ ہوا اور تیل نے آگ پکڑ لی۔

اس واقعے میں لگ 140 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔

 



متعللقہ خبریں